ایم اے سلام

بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان فلم بھارت سے ملک بھر میں دھمال مچانے کے بعد اب دبنگ 3 سے سب کے ہوش اڑانے کے لئے تیار ہے۔ یہ فلم اس سال دسمبر میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کے پچھلے دونوں حصوں کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ تیسرے حصہ کو لیکر بھی لوگوں کو کافی امیدیں ہیں۔ سلمان خان کے فائنس دبنگ 3 کے ٹریلر ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ لیکن تازہ خبروں کی مانیں تو ٹریلر لانچ کے پہلے سلمان خان اپنے چاہنے والوں کو ایک اور سرپرائز دینا چاہتے ہیں۔ وہ ٹریلر سے پہلے فلم کا ایک گیت لانچ کرنا چاہتے ہیں۔

سلمان خان نے لیک سے ہٹ کر یہ فیصلہ لیا ہے۔ سلمان کی ہر فلم میں دھماکہ دار گانے ہوتے ہی ہیں۔ ٹریلر سے پہلے سلمان خان فائنس کے لئے فلم کا ایک گیت ریلیز کرنے کے موڑ میں ہے۔ دبنگ فرنچائزی کی شروعاتی دو فلموں نے ہٹ گیتوں کے ساتھ خوب تفریح فراہم کی ہے اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ فائنس اس فلم کے گیتوں کو سننے کے لئے بےقرار ہے۔ دبنگ 3 سلمان خان کی پہلی فلم ہوگی جو کئی زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کا ڈائرکشن پربھودیوا کررہے ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے مقابل سوناکشی سنہا اور سائی منجریکر نظر آئیں گے۔ فلم 20 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

دبنگ 3 کی شوٹنگ کی تکمیل کے ساتھ ہی سلمان کو یہ فکر کھائے جارہی تھی کہ ہر سال مستقل عید کے موقع پر ان کی کوئی نہ کوئی ایک فلم ضرور ریلیز ہوتی ہے جس کا ان کے چاہنے والوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ ایسے میں سلمان نے اب پربھودیوا کے ہی ڈائرکشن میں ایک اور کورین فلم کا ہندی ری میک کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی یہ فلم ”رادھے“ ٹائٹل سے بنائی جائے گی جو ایک پولیس اسٹوری ہوگی جس کی جلد سے جلد شوٹنگ مکمل کرکے سلمان اسے عید 2020 کے موقع پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: