ایم اے سلام

اپنی پچھلی فلم اسمارٹ شنکر کی کامیابی سے ڈیاشنگ ڈائرکٹر پوری جگناتھ کافی جوش میں ہے۔ اپنی اگلی فلم وہ نیشنل اسٹار وجئے دیور کنڈہ کے ساتھ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ فی الحال اس فلم سے متعلق پری پروڈکشن تیزی سے چل رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ اپنی اگلی فلم کی تیاری بھی کررہے ہیں۔ ایسی کچھ خبریں ان دنوں ٹالی ووڈ میں ہلچل مچا رہی ہیں۔

 خبر ہے کہ پوری جگناتھ پھر ایک بار ننداموری بالا کرشنا کے ساتھ فلم کرنے والے ہیں۔ اس میں بالا کرشنا ایک پاور فل پولیس آفیسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس سے قبل پوری جگناتھ اور بالا کرشنا نے فلم پیسہ وصول میں ایک ساتھ کام کیا تھا حالانکہ وہ فلم باکس آفس پر اتنی کامیاب نہیں ہوئی تھی لیکن بالا کرشنا کو پوری جگناتھ نے ایک نئے انداز میں پیش کیا اسی وجہ سے خبریں آنے لگیں ہیں کہ اس بار بالا کرشنا کو پوری جگناتھ کس طرح سے پیش کریں گے۔

سال 2017 میں پوری جگناتھ بالا کرشنا کے ساتھ ایکشن کامیڈی فلم پیسہ وصول بنائی تھی جس میں شریا شرن نے فی میل لیڈ لیا تھا اس فلم نے اوسط کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ فلم بالا کرشنا کی 101 ویں فلم تھی اور خود بالا کرشنا نے اس فلم کے لئے اپنی آواز میں ایک گیت بھی ریکارڈ کیا تھا اسی کا ریکارڈ توڑنے کے لئے پوری اب ایک اور فلم بالا کرشنا کے ساتھ بنانے کی پلاننگ کررہے ہیں ور اس فلم میں پوری جگناتھ بالا کرشنا کو ایک نئے انداز میں پیش کرنے کا ارادہ کرچکے ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: