ایم اے سلام

بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت ویسے تو ہمیشہ اپنے بیانات اور کارناموں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ لیکن اس وقت وہ اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ راکھی کا کہنا ہے کہ وہ اب شادی شدہ ہے۔ انہوں نے یوکے کے ایک بزنسمین سے شادی کی ہے۔ جن کا نام رتیش ہے لیکن شادی کے اتنے دن بعد بھی راکھی کے شوہر کو نہ تو لوگوں نے دیکھا ہے اور نہ ہی ان کے دوستوں نے راکھی کے شوہر کے بارے میں کسی کو کوئی معلومات دیںہیں۔ ایسے میں ایکٹریس نے اب خود اس بات کا خلاصہ کردیا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے سب کو کہاں متعارف کروائیں گی۔ راکھی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ریتش کو بگ باس 13 میں سب سے ملوائیں گی۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا دوستو میں آرہی ہوں بگ باس سیزن 13 میں اب آپ سب کو وہیں میرے شوہر کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔

ڈرامہ کوئین راکھی ساونت ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ راکھی نے حال ہی میں ایک این آر آئی سے شادی کی ہے ۔ اسی دوران راکھی ساونت اور دیپک کلال کی نوک جھونک بھی فائنس کو آئے دن دیکھنے کو مل رہی ہے۔ راکھی کی شادی سے دیپک ناراض ہے دیپک لگاتار سوشیل میڈیا پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں، لیکن اب راکھی کو لیکر دیپک نے جو کہا ہے وہ واقعی چونکانے والا ہے۔ دیپک نے کہا ہے کہ راکھی ان کے بچہ کی ماں بننے والی ہے۔

اس کمنٹ نے ہر کسی کے دل میں کئی سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ دراصل حال ہی میں راکھی کو لے کر دیپک کلال نے ایک پوسٹ کیا جو اسی کے متعلق چونکا دینے والا تھا ابھی تک دیپک کے اس پوسٹ کا راکھی نے کچھ جواب نہیں دیا لیکن فائنس کو معلوم ہے کہ راکھی اس کا جواب ضرور دیں گی۔ حال ہی میں دیپک کلال کو راکھی ساونت کی نند نے جم کر پٹائی بھی کی تھی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ دیپک اس سے پہلے راکھی ساونت پر پیسہ کو لے کر کئی الزام لگاچکے ہیں۔ دیپک کلال نے راکھی پر 4 کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا تھا۔ دیپک نے کہا تھا کہ اگر 4 دن کے اندر میرے پیسے نہیں لوٹائے تو زندگی خراب کردوں گا۔ وہیں راکھی اور دیپک کے درمیان جو بھی چل رہا اس کو لوگ پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: