ایم اے سلام

سنجے دت اور ارجن کپور کی فلم ”پانی پت“ جلد فائنس سے روبرو ہونے والی ہے۔ پانی پت فلم کا دوسرا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔ خود سنجے دت نے انسٹا گرام اکاونٹ پر پوسٹر شیر کیا ہے۔ اس پوسٹر میں سنجے دت کا دھانسو لک دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پوسٹر میں سنجے کافی دمدار لک میں نظر آرہے ہیں۔ فلم میں سنجے دت افغانستان کے سلطان احمد شاہ عبدالی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ اس پوسٹر کے ساتھ ہی سنجے دت نے فائنس کو بتایا ہے کہ فلم کا ٹریلر بھی جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

پوسٹر آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔ اس پر یوزرس جم کر کمنٹ کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں سنجے دت کی بیٹی ترشلا بھی ہے۔ ترشلا نے بھی کمنٹ کرکے پاپا کی تعریف کی ہے۔ پوسٹر پر کمنٹ کرتے ہوئے ترشالا نے لکھا ہے کہ ”لویو پاپا آپ بہت شاندار لگ رہے ہیں“ یہاں ہم بتادیں کہ اس فلم میں سنجے دت کے علاوہ ارجن کپور اور کرتی سینن، زینت امان بھی لیڈرول میں نظر آئیں گے۔

اس فلم کی کہانی پانی پت کی جنگ پر مبنی ہوگی جو 15 جنوری 1761 میں مرہٹوں اور افغانستان کے سلطان احمد شاہ عبدالی کے درمیان پانی پت میں ہوئی تھی۔ کرتی سنن کا کہنا ہے کہ جب فلمساز آشوتوش گواریکر نے اپنی توقعات سے بھرپور فلم پانی پت میں انہیں لینے کی بات کہی تو وہ کافی حیران ہوئیں حالانکہ تاریخی کردار والی اس فلم میں کام کرنے کے بارے میں وہ کافی اہم سمجھتی ہیں۔ پانی پت کی تاریخ پر یہ پہلی فلم ہوگی اور اس کو لیکر وہ کافی خوش ہے کرتی نے کہا فلم کی کہانی شاندار ہے جسے بتانا ضروری ہے۔ مجھے پاروتی بائی کا کردار بیحد پسند آیا خاص کر آشوسر نے جس طرح سے اس کردار کو لکھا ہے۔ وہ مجھے کافی پسند آیا کیونکہ اس سے پہلے میں نے اس طرح کا کردار نہیں نبھایا تھا۔ ابتداءمیں، میں ذرا سوچ میں تھی کہ انہوں نے یہ کیسے سوچ لیا کہ میں مرہٹی لڑکی کا کردار نبھاسکتی ہوں کیونکہ میں تو ایک پنجابی ہوں لیکن اتنے بڑے ڈائرکٹر کے ساتھ فلم کو کرنے کا موقع گنوا نہیں سکتی تھی یہ کردار میرے لئے چیالنج بھرا ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: