ایم اے سلام

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ان دنوں اپنی آنے والی فلم ہاوز فل 4 کو لیکر خبروں میں بنے ہوئے ہیں۔ اس دوران ان کی ایک اور فل کا پہلا لک جاری کردیا گیا ہے جس میں ان کا لک بالکل الگ ہے۔ دراصل فلم ”بچن پانڈے“ کا پہلا لک سامنے آگیا ہے جس میں اکشے کمار اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اکشے کمار نے خود اس بارے میں سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے اس فلم سےاپنا لک آوٹ کیا ہے۔ اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے کرسمس کے موقع پر اگلے سال ریلیز ہوگی۔ فلم کے ڈائرکٹر فرحت سمجی ہیں جسے ساجد نڈیاڈ والا پروڈیوس کریں گے۔ فلم کو لیکر ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اکشے کمار کی بچن پانڈے کی ٹکر عامر خان کی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ سے ہوگی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ اگلے سال اکشے کمار کی کئی فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہوں گی جن میں پرتھوی راج اور لکشمی بم پر میڈیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ لکشمی بم جو ایک تمل فلم ”منی“ اور کنچنا کا ہندی ریمیک ہے۔ اسے لارنس ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ اس فلم نے باکس آفس پر اپنی کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے تھے۔ یہ ایک ہارر تھرلر فلم ہے۔ بحرحال ہاوز فلم 4 سے اکشے کمار کو جتنی تواقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئی ہےں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اکشے کمار اپنی نئی فلم ”بچن پانڈے“ کے لئے کتنی محنت کرتے ہیں۔ یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: