ایم اے سلام

بالی ووڈ میں کئی دنوں سے بائیوپک بننے کی قطار سی لگی ہوئی ہے۔ ایک کے بعد ایک بائیوپک پردے پر اتاری جارہی ہے۔ ایسے میں کچھ دنوں پہلے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ ایکتا کپور کے بینر تلے بننے والی فلم میں دشا پٹانی نظر آئیں گی۔ اب پروڈیوسر اور فلم میکر ایکتا کپور نے دشا پٹانی کا پہلا لک ریلیز کردیا ہے۔ اس پہلے لک کو ریلیز کرنے کے بعد کئی طرح کے قیاس بھی لگائے جانے لگے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ یہ ایکتا کپور کی بائیوپک ہونے والی ہے۔ دراصل پہلے لک میں دشا کو جو لک دیا گیا ہے۔ اس سے صاف ہو رہا ہے کہ وہ ایکتا کپور کے لک کو کاپی کررہی ہیں۔ ایکتا کپور نے یہ دھماکہ دار لک شیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ فیورٹ اسکرپٹ شوٹنگ شروع خاص بات یہ ہے کہ اس تصویر میں دشا کا چہرہ بالکل بھی نہیں دکھ رہا ہے۔ وہ بس ہاتھ جوڑے نظر آرہی ہے۔ پہلے لک کی پہلی جھلک دیکھ کر فائنس حیران رہ جائیں گے۔ فائنس سمجھ نہیں پائیں گے کہ یہ دشا ہے یا ایکتا لیکن اس کے بعد سے قیاسوں کا دور ضرور شروع ہوگیا ہے۔

دشا پردے پر ایکتا کپور کا رول پلے کرتی نظر آنے والی ہیں۔ دراصل کیپشن کے اشاروں کے مطابق ایکتا کپور کا لک نیم بھی ٹینا ہی ہے۔ ساتھ ہی فلمیں اور ٹی وی سیریلس میں ایکتا کے لفظ کے لئے جانی جاتی ہیں۔ سوپر ہٹ سیریل کہانی گھر گھر کی کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کسوٹی زندگی کی، یہ بھی ”کے“ لفظ سے ہی شروع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایکتا جیوتشی میں کافی یقین رکھتیں ہیں اس لئے رنگوٹھیاں پہنتی ہیں۔ایکتا کپور کے بارے میں یہ ایک عام بات ہے کہ وہ بالی ووڈ کی کافی بولڈ پروڈیوسر ہیں۔ ان کا کیریئر کافی کامیاب رہا ہے۔ ایکتا نے ٹی وی سیریلس کے ساتھ ساتھ کئی فلمیں بھی کامیاب دی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنی ذاتی زندگی میں کافی بولڈ کہی جانے والی ایکتا کپور کا یہ کردار دشا پٹانی سلور اسکرین پر کیسے پیش کرتی ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: