ایم اے سلام

بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی میں ہی اپنی سالگرہ منائی اس دوران انہوں نے ممبئی کے باندرا میں واقع ایک آڈیٹوریم میں بھی اپنی سالگرہ منائی۔ یہاں شاہ رخ نے فائنس سے بھرے آڈیٹوریم میں کیک کاٹا اور اپنے فائنس کے کئی سوالات کا جواب دیا۔ اس وقت شاہ رخ نے ایک موسٹ اوٹیٹڈ سوال کا بھی جواب دیا جسے لے کر کافی قیاس لگائے جارہے ہیں۔

 دراصل یہ سوال ہے شاہ رخ خان کی اگلی فلم کب آرہی ہے کیونکہ وہ طویل وقت سے بڑے پردے پر دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ نے بتایا کہ سال 2020 میں ان کی ایک فلم ضرور آنے والی ہے اور جلد ہی اس فلم کو لیکر باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا، حالانکہ ابھی فلم کے نام کو لے کر کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے لیکن فلم کے نام کو لیکر کئی خبریں آرہی ہیں۔

 اس دوران اپنی فلموں کو لے کر شاہ رخ نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد ان کی کئی فلمیں ہو۔ انہوں نے سالگرہ کو لیکر کہا کہ وہ جلد سے جلد اچھی فلمیں بنائیں گے۔ شاہ رخ خان نے اس دوران فلموں کے ساتھ ہی اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی کئی باتیں کیں۔ اس جشن کے علاوہ بھی شاہ رخ خان ہر سال کی طرح گھر کے باہر آکر اپنے فائنس کا شکریہ ادا کیا۔ بتادیں کہ شاہ رخ خان کی سالگرہ پر ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بھی جشن منایا گیا۔ دوبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر بھی انہیں مبارکباد دینے کے لئے خاص لائٹنگ کی گئی تھی اور اس لائٹنگ کے ذریعہ برج خلیفہ پر ”ہیپی برتھ ڈے شاہ رخ خان“ لکھا گیا تھا۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: