ایم اے سلام

ایکٹریس اننیا پانڈے کی فلم ”پتی پتنی اور وہ“ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک ”لوٹرینگل“ پر مبنی ہے۔ اننیا کا ماننا ہے کہ انہیں لوٹرینگل پسند ہے۔ اس سے پہلے ان کی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دا ایئر 2 بھی کچھ اسی موضوع پر تھی۔

اننیا نے کہا مجھے لگتا ہے کہ میں لوٹرینگل سے متاثر ہوں۔ اپنی دونوں فلموں مےں، میں نے لوٹرینگل پر کردار نبھائے ہیں۔ مدثر عزیز کی جانب سے ڈائرکٹ فلم بی آرچوپڑہ کی 1978 میں آئی کامیڈی فلم ”پتی پتنی اور وہ“ کاری میک ہے۔ اس فلم میں سنجیو کمار ودیا سنہا اور رنجیتا نے کردار نبھائے تھے۔ اننیا نے کہا میں نے یہ فلم سائن کرنے کے بعد اصلی فلم دیکھی۔

مجھے لگتا ہے کہ ہماری فلم میں ہم زیادہ گلیمرس دکھ رہے ہیں۔ ہماری فلم اچھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شائقین ہمارے کرداروں سے جڑنا چاہتے ہوں گے لیکن مجھے اوریجنل فلم بھی پسند آئی یہ فلم 6 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ اننیا پانڈے کو اس فلم سے کافی توقعات ہ وہ اس فلم میں پہلی بار ایک دلچسپ رول نبھا رہی ہیں۔ اننیا کو ابتداءمیں جیسا سمجھا گیا تھا وہ اس سے کہیں زیادہ پائی گئی۔ فی الحال ان کے پاس کئی فلمیں موجود ہیں اور کئی اسرپٹس بھی وہ کافی سوچ سمجھ کر فلمیں کررہی ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: