ایم اے سلام

سلمان خان کی دبنگ 3 اور بھی دھماکہ دار ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ کے وقت سے ہی فائنس خوب ایکسائیٹیڈ تھے جب ٹریلر ریلیز ہوا تو ایکسائٹمنٹ اور بھی بڑھ گئی۔ اب اس فلم سے پریتی زنٹا کا بھی نام جڑ گیا ہے۔ دراصل پریتی نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیر کی ہے جس میں وہ پولیس کی وردی میں نظر آرہی ہیں۔ ساتھ میں چلبل پانڈے والے لک میں سلمان خان ہیں اس تصویر کے ساتھ پریتی نے لکھا اس ہیلو وین میں یوپی میں کسی خاص سے ملیں بولو کون سوچو اور بولو پریتی کے اس پوسٹ نے فائنس کے درمیان بے چینی بڑھا دی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں پریتی زنٹا بھی ہے لیکن دیکھتے ہیں کہ اس سے تجسس کب اٹھتا ہے۔ دبنگ 3 کو پربھودیوا نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ 20 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی اس فلم کے ذریعہ مہیش منجریکر کی بیٹی سائی منجریکر ڈبیو کر رہی ہیں۔ وہیں ساوتھ سوپر اسٹار کچاسدیپ بھی اس فلم کے ذریعہ بالی ووڈ میں داخلہ لینے جارہے ہیں۔ دبنگ 3 میں سوناکشی سنہا اور ارباز خان بھی نظر آئیں گے جبکہ چلبل پانڈے کے سوتیلے باپ کا رول آنجہانی ایکٹر ونود کھنہ کے بھائی پرمود کھنہ نبھائیں گے۔ دبنگ 2 اور دبنگ میں یہ رول ونود کھنہ نے نبھایا تھا۔

سلمان خان کی دبنگ 3 کے بارے میں ایسا لگتا ہے کہ وہ اور بھی کئی ایک دلچسپیاں لیکر آئیگی کیونکہ اس فلم میں اب منی بدنام ہوئی گیت کو بدل کر ”منا بدنام ہوا“ شامل کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ دبنگ 3 کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی سلمان خان اب ایک اور کورین فلم کو رادھے ٹائیٹل سے بنا رہے ہیں جو وہ بھی پولیس اسٹوری ہوگی جسے سلمان عید 2020 کو ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: