ایم اے سلام

فرحان اختر اور شبینا دانڈیکر بالی ووڈ کے مشہور جوڑے میں سے ایک ہے۔ دونوں کو اکثر ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ یہ جوڑا پارٹیوں میں بھی ساتھ ہی نظر آتا ہے۔ دونوں میڈیا کے سامنے آنے سے بھی کبھی نظریں نہیں چراتے۔ دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیر کرتے رہتے ہیں۔ شبینا اور فرحان نے اپنے رشتہ پر بنا کچھ کہے ہی بہت کچھ کہہ ڈالا ہے۔ دونوں کے رومانس کے چرچے کافی دنوں سے سرخیوں میں ہے لیکن اب فائنس ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں۔ فائنس کو انتظار ہے کہ یہ جوڑا آخر شادی کے بندھن میں کب بندھے گا لیکن اب دونوں کی شادی کو لیکر خبر بھی سامنے آئی ہے۔ جو فائنس کو چونکا دے گی۔

فرحان اور شبینا طویل وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب دونوں رشتہ کو ایک نیا نام دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔ ایک خبر کے مطابق یہ جوڑا فروری 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیگا ”یعنی اگلے سال دونوں ساتھ ایک دوسرے کے ہو جائیں گے حالانکہ ان خبروں پر پکی مہر نہیں لگی ہے لیکن اگر یہ خبر سچ ہوتی ہے تو فرحان کے چاہنے والوں کے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہوگی۔

فرحان ان دنوں راکیش اوم پرکاش مہرہ کی طوفان میں مصروف ہیں۔ اس فلم کے لئے وہ سخت محنت کررہے ہیں۔ فرحان اس سے قبل راکیش کے ساتھ ”بھاگ ملکھا بھاگ“ میں کام کرچکے ہیں یہ فلم پردے پر سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ طوفان اگلے سال 2 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔ اس دن جان ابراہام کی ستہ میوجیتے 2 وکی کوشل کی سردار ادھم سنگھ اور ٹائیگر شراف کی ریمبو بھی ریلیز ہوگی۔

واضح ہو کہ شبینا دانڈیکر سے ڈیٹنگ کی خبریں آنے سے پہلے فرحان اختر کا نام شکتی کپور اور شیوانگی کولہا پورے کی دختر شردھا کپور سے ان کی نزدیکیوں کی خبریں بھی عام ہوئی تھیں بلکہ ان دونوں کی ان خبروں کو کئی رسائل و اخبارات نے سرخیوں کی شکل بھی دی لیکن بعد میں یہ بھی خبریں آئیں کہ دونوں صرف اور صرف اچھے دوست ہیں لیکن اب تازہ ترین خبر فرحان اختر کے بارے میں یہی ہے کہ وہ بہت جلد شبینا دانڈیکر سے شادی کرنے والے ہیں۔

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: