ایم اے سلام

ایشمان کھرانہ اسٹار فلم ”بالا“ کی شاندار کمائی برقرار ہے۔ ایک ہفتہ میں 70 کروڑ کی بمپر کمائی کے بعد دوسرے ہفتہ بھی فلم کی شروعات اچھی رہی۔ پچھلے ایک ہفتہ سے بالا سنیما گھروں میں زبردست کمائی کررہی ہے اور آٹھویں دن بالا نے 4 کروڑ کا بزنس کرلیا۔ ٹریڈ کے ذرائع کے مطابق فلم کا باکس آفس کلکشن دوسرے ہفتہ کے پہلے جمعہ کو 3.76 کروڑ کا بزنس کیا۔

اسے ملا کر فلم کا جملہ کلکشن 7.6 کروڑ ہوگیا ہے۔ 8 نومبر کو ریلیز بالا نے پہلے دن جمعہ کو 10.15 کروڑ، ہفتہ کو 15.73 کروڑ، اتوار کو 18.07 کروڑ، پیر کو 8.26 کروڑ، منگل کو 9.52 کروڑ، چہارشنبہ کو 5.20 کروڑ، جمعرات کو 5.31 کروڑ کا کلکشن کیا تھا۔ بالا نے ورلڈ وائیڈ کلکشن میں 100 کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ ایشمان نے فلم کے ورلڈ وائیڈ کلکشن کو بتاتے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

امر کوشک کے ڈائرکشن میں بنی بالا کے پچھلے ہندسہ کو دیکھیں تو فلم نے ویک اینڈز پر زبردست کلکشن کیا تھا۔ اس ہفتہ سدھارتھ ملہوترا، رتیش دیشمکھ اور تارا ستاریہ اسٹار مرجاواں اور نواز الدین صدیقی، اتھیا شیٹی اسٹار موتی چور چکنا چور ریلیز ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مرجاواں کو اچھا رسپانس ملا ہے۔ فلم کی کمائی بھی شاندار رہی۔ ان دو فلموں کے سامنے بالا کو ملنے والا اسکرین اسپیس معنی رکھتا ہے۔ ایشمان کھرانہ کی حالیہ ریلیز فلم ڈریم گرل نے بھی باکس آفس پر اپنی کمائی کے زبردست ریکارڈ بنائے ہیں۔ ان کی پہلی فلم وکی ڈونر سے لیکر بالا نے سبھی فلموں نے سوکروڑ کلب میں داخلہ لیکر۔ بالی ووڈ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: