ایم اے سلام

بگ باس 13 کی سب سے مشہور کانٹنٹ شہناز گل گھر کے باہر بھی اپنے ویڈیو سے دھوم مچا رہی ہے۔ بتاتے چلیں کہ پنجاب میں شہناز گل کے گیت کافی پسند کئے جاتے ہیں، لیکن بگ باس میں آنے کے بعد شہناز گل کی مقبولیت پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہاں تک کہ جب سے یہ معلوم ہوا ہے کہ شہناز کو سب سے زیادہ سلمان خان پسند کرتے ہیں۔ تبھی سے شو میں وہ کافی زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔ ویسے شہناز اپنے گیم پلان سدھارتھ شکلا سے دوستی کی وجہ سے بھی خبروں میں ہے۔

واضح ہو کہ شہناز بگ باس 13 میں نہیں بلکہ انسٹا گرام پر بھی کافی مقبول ہے۔ ان کے ایسے کئی ویڈیوز اور تصویریں ہیں جو بگ باس 13 کے ٹیلی کاسٹ کے بعد پہلے سے زیادہ دیکھے جارہے ہیں۔ اس گیت میں شہناز کور گل نے گانا گایا ہے اور اس کے کمپوز رہے۔ لاڈی گل اس گیت میں ان کے ساتھ زور آور بھی نظر آرہے ہیں۔ بتادیں کہ اس ویڈیو میں ان کے بوائے فرینڈ انہیں انکار کردیتے ہیں۔

شہناز گل اس کا کرارا جواب دیتی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بگ باس 13 کے بعد شہناز گل کے فائنس کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے خود سلمان خان نے ویک اینڈ پہلے بتایا تھا شہناز تمہارا میوزک ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ بگ باس 13 کے اندر شہناز گل کی جوڑی سب سے زیادہ سدھارتھ شکلا کے ساتھ پسند کی جارہی ہے۔ دونوں کی دوستی شو کی سب سے بڑی ہائی لائٹ ہے۔ شہناز گل کی پیدائش 27 جنوری کو چندی گڑھ میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی تعلیم پنجاب میں ہی مکمل کی۔ ان کے اب تک کے سبھی پنجابی گیتوں میں سے سب سے مشہور گیت ”کالا شاہ کالا“ رہا ہے جو کہ ہندی میوزک سننے والوں کو بھی کافی پسند ہے۔ بگ باس 13 کے گھر میں ان کا سفر کتنا لمبا چلتا ہے اور کیا ہوتا ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: