ایم اے سلام

ایکٹر ورون دھون فلموں کے علاوہ WWE کا بھی کافی شوق رکھتے ہیں۔ وہ کئی بار ہالی ووڈ سوپر اسٹار اور داراک کی ممکری کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ وہ دی راک عرف ڈیون جانس کے کتنے بڑے فائن ہیں ورون حال ہی میں WWE خاتون چیمپین شرلٹ پلیر سے ملاقات کی۔ دونوں کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ورون شرلٹ کو بالی ووڈ ڈانس سکھا رہے ہیں۔

 پلیر نے اس ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا سالسا ڈانس تو نہیں میں کچھ بالی ووڈ ڈانس ضرور سیکھ رہی ہوں۔ تھنک یو ورون دھون مجھے بالی ووڈ کے لئے تیار کرنے کے لئے وہیں ورون نے بھی پلیر کے اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے مل کر کافی خوش ہیں۔ واضح ہو کہ پلیر ورون کے ساتھ فلم اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی میں نظر آئیں گی۔

اس بات کو کنفارم کرتے ہوئے ورون نے کہا تھا کہ وہ پلیر کے ساتھ کام کرنے کو لیکر خوش ہیں اور وہ اس فلم میں ایک گانے پر پرفارم کرنے والی ہیں۔ بتادیں کہ اس فلم کو ریموڈیسوزا ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی میں ورون کے علاوہ شردھا کپور، نورا فتحی اور پربھودیوا بھی کام کررہے ہیں۔ ریمو نے اس سے قبل ورون دھون کے ساتھ اے بی سی ڈی 2 میں کام کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم میں بھی ورون شردھا کے ساتھ نظر آئے تھے حالانکہ ریمو کی فلم ریس 3 باکس آفس پر خاص کمال نہیں دکھا پائی۔

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: