ایم اے سلام

ممبئی اور ممبئی کے جرائم کو لیکر ایک نئی ویب سیریز آنے والی ہے۔ ممبئی نام کی اس سیریز میں انگدبیدی اور سکندر کھیر لیڈ ایکٹر کے رول میں نظر آئیں گے۔ اس سیریز کو ایکتا کپور بنا رہی ہیں۔ یہ ایک پولیس والے اور گینگسٹر کی دشمنی کی کہانی ہے۔ ریئل لائف کے پولیس والے اور گینگسٹر سے متعلق اس ویب سیریز میں انگد انکاونٹر اسپشلسٹ کا کردار نبھائیں گے۔

 اس پولیس والے کا نام دیا نائیک ہے۔ انگد نے کہا میں نے اس سے پہلے ٹائیگر زندہ ہے میں 2017 میں آرمی آفیسر کا کردار نبھایا تھا۔ وہیں آنے والی فلم ”گارگل گرل میں بھی آفیسر کا کردار ہے لیکن پولیس والے کا کردار میرے لئے بالکل نیا ہے۔ انگد نے بتایا کہ یہ 90 کے دہے کے آس پاس کی کہانی ہے۔ انہوں نے کہا یہ شہر کے کچھ بہادر پولیس والوں پر مبنی ہے حالانکہ یہ کوئی بائیو گرافی نہیں ہے۔

 کہانی کو لیکر کافی ریسرچ کیا گیا ہے تاکہ اسے اچھے سے فکشن لائنر کیا جاسکے۔ انگد نے بتایا کہ وہ اس کے لئے وہ فزیکل ٹریننگ سے رہے ہیں۔ انگد کے لئے یہ ایک اور ویب سیریز ہوگی جو ایکتا کپور کے پروڈکشن ہاوز کے بینر پر آئیگی۔ انگد بیدی اس سے قبل انسائیڈاز جیسی بہترین ویب سیریز بھی کرچکے ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: