ایم اے سلام

ٹالی ووڈ کی سوپرہٹ فلم ”دیش مدرو“ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی گلیمرس اداکارہ ہنسیکا موٹوانی بہت ہی کم وقت میں تقریباً سبھی نوجوان ہیروز کے ساتھ کام کرکے انہوں نے لاکھوں شائقین کے دلوں میں خاص جگہ بنالی ہے۔ تمل فلموں میں بھی انہوں نے اپنی قسمت آزمائی اور بہت کم وقت میں وہاں کے شائقین میں اپنی اچھی چھاپ چھوڑ دی ہے۔

 آج فلمی دنیا میں ان کے مداحوں کی گنتی کروڑوں میں پہنچ گئی ہے۔ فلموں میں مصروف رہنے والی ہنسیکا کو دیوالی کے موقع پر ان کی ماں نے 10 کروڑ کی کار تحفہ میں دی ہے۔ یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے ساتھ شیر کی ہے۔ اپنی ماں سے دیوالی پر خاص تحفہ ملنے کی وجہ وہ بہت خوش ہے۔ فی الحال ان کا وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

جلد ہی ہنسیکا کی جانب سے اداکاری کی گئی تلگو فلم ”تنالی راما کرشنا بی اے“ ریلیز ہونے والی ہے جس میں سندیپ کشن ہیرو کے رول میں نظر آئیں گے۔ ہنسیکا موٹوانی نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی لیکن عمر کے ساتھ ہنسیکا نے بطور ہیروئین اپنی قسمت آزمائی کی اور علاقائی فلموں میں انہیں کام ملنے لگا۔ وہ ہندی ٹی وی سیریلس اور کئی ایڈ فلمیں کرچکی ہیں لیکن ہندی فلموں میں انہیں کوئی خاص مواقع حاصل نہیں ہوئے۔ وہ فی الحال علاقائی سبھی زبانوں کی فلمیں کررہی ہیں۔ بہرحال ہنسیکا کے مطابق ان کی ماں کی جانب سے دیا گیا تحفہ بہت ہی انمول ہے۔

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: