ایم اے سلام

اس سال کرسمس کے موقع پر بالی ووڈ کے باکس آفس پر دو بڑی فلمیں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن کی برہمااسترا کا مقابلہ سلمان خان کی دبنگ 3 سے ہونے جارہا تھا، لیکن بعد میں برہمااستر کے پروڈیوسرس نے اس کی ریلیز 2020 کی گرمیوں تک ٹال دی۔ اب خبر آرہی ہے کہ اس فلم میں بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان بھی مہمان رول کرنے والے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ فلم کا ڈائرکشن ایان مکھرجی کررہے ہیں۔ ایک خبر کے مطابق فلم برہمااستر میں شاہ رخ خان کا مہمان رول بھی اہم ہے۔

خبروں کی مانیں تو وہ اس سال کے اختتام تک اپنی شوٹنگ شروع کردیں گے۔ فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن، اکنینی ناگرجنا اور مونی رائے جیسے اداکار ہے۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران عالیہ اور رنبیر کپور کے درمیان بھی نزدیکیاں آئی ہیں۔ اس فلم میں امیتابھ پہلی بار عالیہ اور رنبیر کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کا ایک حصہ اسرائیل، تل ابیب میں فلمایا گیا ہے جبکہ اس کا ایک بڑا حصہ بلغاریہ میں فلمایا گیا۔

واضح ہو کہ دبنگ 3 کی زبردست تشہیر اور اس فلم کے ٹریلرس کی ریلیز کے بعد فلم کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ کئی فلمسازوں نے 20 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلموں کی تاریخیں آگے بڑھالی ہیں۔ ایسے میں برہما استر جو کافی بڑے بجٹ سے بنائی گئی ہے کہ میکرز بھی دبنگ 3 کے سامنے اپنی فلم ریلیز کرکے کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتے تھے۔ اس صورتحال میں برہمااستر جس کے ریلیز کی تاریخ کا 25 دسمبر کو اعلان کیا گیا تھا۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ اسے آگے کھسکا دیا گیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: