ایم اے سلام

کمانڈو سیریز کے ڈائرکٹر آدتیہ دت کا کہنا ہے کہ اگلی فلم کمانڈو 3 کی کہانی اس کے ایکشن کی طرح ہی مضبوط ہے۔ اس سیریز کی پہلی دو فلمیں سال 2013 اور 2017 میں آئی تھی جس میں ودیوت جاموال مرکزی کردار میں تھے۔ آدتیہ نے کہا میں چاہتا تھا کہ کمانڈو 3 کی کہانی مضبوط اور دلچسپ ہو یہ فلم لوگوں کو اپنی طرف راغب کرے۔ فلم کے ٹریلر میں ودیوت کمانڈو کرن ویر سنگھ ڈوگرا کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔

فلم میں اداکارہ ادا شرما اور انگیرادھر بھی ہیں۔ وپل شاہ ریلائینس انٹرٹیمنٹ اور موشن پکچرز کی جانب سے پروڈیوس یہ فلم 29 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ایکشن سے بھرپور اس تھرلر فلم میں ودیوت جاموال نے ایکشن سین میں زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ ودیوت جاموال جو ایک مارشل آرٹس کے کھلاڑی ہےں کے لئے اس فلم میں ایکشن سین کرنا مشکل نہیں تھا۔ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ودیوت نے پہلے علاقائی فلموں سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کی۔

فلم فورس سے بالی ووڈ میں فلموں میں قدم رکھا۔ فورس میں ان کے کام کو کافی سراہا گیا اس کے بعد وہ ہندی فلموں میں مصروف ہوگئے ۔ سال 2013 میں آئی کمانڈو میں کیپٹن کرن ویر سنگھ ڈوگرا کے کردار کو وہ 2017 میں آئے اس کے دوسرے پارٹ کمانڈو 2 میں الگ طرح سے نبھاچکے ہیں۔ اس سال ودیوت کی جنگلی اور کمانڈو 3 ریلیز ہو رہی ہے اور سال 2020 میں ودیوت کی دو فلمیں خدا حافظ اور یارا ریلیز ہوگی۔

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: