ایم اے سلام

بالی ووڈ کے سب سے مصروف اداکاروں میں سے ایک اکشے کمار کے پاس اس وقت کئی پراجکٹس ہیں۔ پچھلے دنوں ان کی فلم ہاوز فل 4 ریلیز ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ وہ سوریہ ونشی گڈنیوز، پرتھوی راج، بچن پانڈے اور لکشمی بم جیسی فلموں میں نظر آنے والے ہیں۔ اس دوران اکشے کی ایک اور نئی فلم ”بیل باٹم“ کا اعلان ہوگیا ہے اور اس کا پہلا لک بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

 اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر فلم بیل باٹم کا پوسٹر شیر کیا ہے۔ اس تصویر میں اکشے کا لک نظر آرہا ہے۔ وہ کار کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے اوپر سے پلین گذررہا ہے۔ اس تصویر کو شیر کرتے ہوئے اکشے نے لکھا ہے 80 کے دہے میں جانے کے لئے تیار ہو جائیں روبر کوسٹر اسپائی رائیڈ فلم 22 جنوری 2021 کو ریلیز ہوگی۔ خبروں کے مطابق فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہو جائے گی۔

رپورٹس کی مانیں تو فلم کی کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے اور فلم تھرلر ہوگی۔ اکشے فلم میں پہلے نہ کبھی دکھائی دیئے روپ میں ہوں گے۔ اس فلم کو لیکر پہلے خبریں آرہی تھیں کہ یہ کنڑ فلم کا ری میک ہے حالانکہ اکشے کمار نے یہ ظاہر کیا ہے کہ یہ فلم کسی بھی مووی کا ری میک نہیں ہے۔ یہ اوریجنل اسکرپٹ ہے جو سچے واقعات پر مبنی ہے۔

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: