ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر سدھارتھ ملہوترا، تارا ستاریہ اور رتیش دیشمکھ کی فلم ”مرجاواں“ باکس آفس پر اچھی کمائی کررہی ہے۔ یہ فلم شائقین کو پسند بھی آرہی ہے۔ باکس آفس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو فلم مرجاواں نے تقریباً 6.50 کروڑ کا کلکشن کیا۔ اس فلم میں لواسٹوری اور بدلے کی کہانی ہے جو کہ شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ پہلے دن یعنی جمعہ کے کلکشنس کی اگر ہم بات کریں تو اس فلم نے تقریباً 7 کروڑ کی کمائی کی تھی۔

فلم مرجاواں میں سدھارتھ اور رتیش کے علاوہ ایکٹریس تارا ستاریہ بھی ہے۔ یہ فلم ڈائرکٹر زویری کے ڈائرکشن میں بنی ہے۔ شائقین کے ملے جلے تبصروں کے باوجود اس فلم نے پہلے دن 7 کروڑ کا کلکشن کیا ہے جو کافی اچھا سمجھا جارہا ہے۔ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم مرجاواں کو مہاراشٹرا، گجرات، سی پی بیرار، نظام، اترپردیش اور بہار میں پازٹیو رسپانس ملا ہے۔

 حالانکہ ملٹپلکس چین اور میٹروز میں فلم آڈینس کو لبھانے میں یہ فلم ناکام ہوگئی۔ سدھارتھ ملہوترا کے لئے یہ فلم کافی اہم رہی۔ ویسے ان کی سبھی فلموں نے خاطر خواہ بزنس کیا ہے۔ بطور ماڈل اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے سدھارتھ ملہوترا نے مائی نیم از خان میں کرن جوہر کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائرکٹر کا کام کیا۔ پھر انہوں نے 2012 میں آئی فلم اسٹوڈنٹ آف دا ایر سے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات کی اور اب تک انہوں نے 10 فلمیں دیں اور مرجاواں ان کے کیریئر کی گیارہویں فلم ہے۔ سدھارتھ ملہوترا کے پاس یوں تو آفرز کی کمی نہیں ہے لیکن فی الحال وہ شیر شاہ میں کام کررہے ہیں جو سال 2020 میں ریلیز ہوگی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: