ایم اے سلام

اپنے بنداس رویہ کے ذریعہ پہچانے جانے والے ہندوستانی بھاو نے بگ باس 13 کے گھر کے ساتھ ساتھ باہر بھی کئی دل جیتے ہیں۔ Voot کے ان سین ان دیکھا کے کلپس میں انہیں رشمی دیسائی کو غصہ کو کم کرنے اور ایک گیم کھیلنے کے بارے میں سمجھانے اور مشورہ دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وہ کہتے ہیں میں 12 سال کا تھا تب سے دماغ چلا کے یہاں تک پہنچا ہوں۔

رشمی کی جانب سے پوچھنے پر وہ بتاتے ہیں میں 11 سال کا تھا تب سے کام کررہا ہوں۔ پہلے جمخانہ میں بال بوائے کا کام کیا۔ ٹرین میں اگربتی فروخت کیا۔ لیڈیز بار میں برتن دھویا، لیکن تنخواہ نہیں ملتی تھی جو کھانا بچاتا تھا وہ پالی تھین بیگ میں ڈالکر گھر لاتا تھا۔ دنیا داری دیکھی ہے۔ میں لوگوں کو پہچانتا ہوں کس کی اوقات کیا ہے۔ جانتا ہوں رشمی اور شہناز دونوں ان قصوں کو سن کر حیرت میں پڑ جاتے ہیں۔

رشمی پوچھتی ہے میرے بارے میں بتاو اس پر بھاو کہتے ہیں تیرے کو نہیں سمجھا ہے میں ابھی تک اس پر رشمی وجہ پوچھتی ہے تو بھاو کہتے ہیں پر ایک بات ہے تو دل کی صاف ہے لیکن تیرا کھیل مجھے ابھی تک سمجھ میں نہیں آیا۔ اس پر رشمی ٹوکتی ہے کھیل تو ہے ہی نہیں سیدھا چلوتو سیدھا اس پر ہندوستانی بھاو کہتے ہیں کہ رشمی کی اپنی ہی دنیا ہے وہ جب کھیلتی ہے جب ضروری ہوتا ہے تو ٹاپ 5 میں ہے۔ گیم کھیلتے وقت غصہ میں مت آنا جتنا وہ سامنے والا چڑئیگا اور تو چڑ کر غصہ میں مت آنا لگتا ہے کہ ہندوستانی بھاو کے روپ میں نیا صلاح کار مل گیا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: