ایم اے سلام

رشی کیش مکرجی کی کلاسک فلم ”چپکے چپکے“ کا ری میک بنایا جارہا ہے۔ اس فلم میں راجکمار راو اہم رول نبھانے والے ہیں۔ راجکمار اس ری میک فلم میں دھرمیندر کے کردار کو نبھاتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کا نام اوریجنل فلم کے نام پر ہی رکھا گیا۔ چپکے چپکے کے ری میک کو پروڈیوسر لورنجن اور بھوشن کمار پروڈیوس کررہے ہیں اور اب انہیں اوریجنل فلم کے حقوق بھی مل گئے ہیں۔

 ایک خبر کے مطابق اس ری میک فلم کے میکرز کو سمجھ میں آیا کہ ان کے پاس اصل فلم کے حقوق نہیں ہے۔ خبر ہے کہ منیش گوسوامی نے چپکے چپکے کو اپنے پروڈکشن ہاوز کے لئے رجسٹرڈ کیا تھا۔ ذرائع کی مانیں تو جب بھوشن کی کمپنی نے منیش سے بات چیت کی تو انہوں نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن گلڈ آف انڈیا کو بناکسی تاخیر کے (این او سی) دے دیا کیونکہ ان کے پاس اس فلم کے حساب کی اسکرپٹ نہیں تھی۔

وہیں منیش نے کہا ہم ایک ہی انڈسٹری میں کام کرنے والے ساتھی ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرتے رہنا چاہئے۔ بتادیں کہ فلم چپکے چپکے میں دھرمیندر نے باٹنی کے پروفیسر پریمل ترپاٹھی کا کردار نبھایا تھا وہیں امیتابھ بچن اس میں پریمل کے دوست اور انگلش کے پروفیسر کمار بنے تھے۔ 1975 میں آئی امیتابھ اور دھرمیندر کے علاوہ شرمیلا ٹیگور، اسرانی، جیابچن اور اس فلم میں اوم پرکاش بھی تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فلم کے لئے راجکمار راو کو بھی اچھا معاوضہ ادا کیا جارہا ہے۔ فلم کی مکمل کاسٹ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن، شرمیلا ٹیگور اور جیابچن کے کردار کون نبھائیں گے اس کا ابھی کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: