ایم اے سلام

حال ہی میں ایک خبر آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اکشے کمار اسٹار فلم ”بچن پانڈے“ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھ سکتی ہے، اس فلم کو کرسمس 2020 کے موقع پر ریلیز کیا جارہا تھا، لیکن عامر خان کی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ کی اسی تاریخ کی وجہ اس فلم کی ریلیز تاریخ کو آگے بڑھانے کی بات ہو رہی تھی۔ حالانکہ تازہ رپورٹس کے مطابق یہ فلم اپنی طے تاریخ پر ہی ریلیز ہونے جارہی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کے ساتھ کرتی سنن بھی جڑگئی ہے۔ اکشے اسٹار اس فلم میں اب کرتی سنن بھی نظر آئیں گی۔ اس سے پہلے کرتی فلم ہاوز فل 4 میں اکشے کے ساتھ نظر آچکی ہیں۔ اس فلم نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی ہے۔ نڈیاڈوالا گرانڈسن کے افیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا گیا ”ہم بے حد خوش ہیں کہ اس فلم کے ساتھ کرتی سنن جڑرہی ہیں۔ کرسمس 2020 ہمارے لئے اب اور بھی خاص ہونے جارہا ہے۔ وہیں کرتی سنن نے بھی اس ٹوئٹ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی خوشی ظاہر کی ہے۔

یہ اور بات ہے کہ عامر خان کی فلمیں اکثر ڈگر سے ہٹ کر ہوا کرتی ہیں۔ ایسے میں کرسمس پر ریلیز ہونے والی ان کی فلم لال سنگھ چڈھا کا اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے سے کسی طرح کے کوئی مقابلہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن چونکہ دو بڑے اسٹار کی فلمیں ہیں ایسے میں فلم ٹریڈ یہ ماننے پر مجبور ہے کہ شائقین کا اس میں بٹوارہ یقینی ہے۔ جو راست طور پر ان فلموں کے کلکشن پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ ایسے میں یہ سمجھا جارہا ہےکہ کسی دو میں سے ایک کو پیچھے یا آگے ہٹنا پڑے گا لیکن یہاں عامر اپنی فلم کے ساتھ کرسمس پر ضرور آتے ہیں اب یہ فیصلہ اکشے کمار کو ہی کرنا ہوگا۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: