ایم اے سلام

رام لیلا، باجی راو مستانی اور پدماوت جیسی بلاک بسٹر فلموں میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرچکے اداکار رنویر سنگھ کے بارے میں خبر ہے کہ وہ بھنسالی کے نئے پراجکٹ میں بھی ان کے ساتھ ہوسکتے ہیں۔ بھنسالی کے پرفیکٹ ایکٹر مانے جانے والے رنویر سنگھ کے بارے میں خبر ہے کہ دیوالی پر اعلان کی گئی ان کی فلم بیجو باورا میں رنویر لیڈ رول پلے کرتے نظر آسکتے ہیں حالانکہ بھنسالی نے اب تک فلم کی کاسٹ کو لیکر کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ بات کریں فلم انشا اللہ کی تو سلمان خان کے ساتھ بننے جارہی سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم ابھی بھی ہولڈ پر ہے۔

 وہیں ان کے پراجکٹ گنگوبائی کٹھیا وانی میں عالیہ بھٹ اور اجئے دیوگن کے پہلی بار ساتھ نظر آنے کی خبر ہے۔ بیجو باورا کے بارے میں تو خبر یہ بھی ہے کہ اسی فلم کے لئے بھنسالی نے اجئے دیوگن کو تان سین کا کردار آفر کیا تھا جسے کرنے سے انہوں نے انکار کردیا۔ ذرائع نے بتایا بیجو باورا ایک میوزیکل ڈرامہ فلم ہے جس میں سب سے انوکھے اور زبردست گلوکاروں میں سے ایک بیجو باورا کی ڈرامیٹک کہانی کو فلمایا گیا ہے۔

خبر ہے کہ بھنسالی نے صاف کہا ہے کہ اتنے فیشوینٹ جذباتی تجربہ کار اور جوشیلے رومانٹک گلوکار کا کردار رنویر کے سوائے کوئی نہیں کرسکتا جہاں تک اس فلم کے لئے لیڈنگ لیڈی کو کاسٹ کرنے کی بات ہے تو اب تک کی اطلاع کے مطابق بھنسالی کی نظر دیپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑہ میں سے کسی ایک پر ہوسکتی ہے۔ بتادیں کہ یہ دونوں ہی اداکارائیں رنویر کے ساتھ فلم باجی راو مستانی میں کام کرچکی ہیں۔ فلم ”گولیوں کی راس لیلا“ (رام لیلا) میں بھی دیپیکا اور پرینکا چوپڑہ رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئے تھے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: