ایم اے سلام

اکشے کمار ہندی فلم انڈسٹری پر پچھلے 28 سالوں سے راج کررہے ہیں۔ اتنے طویل عرصہ میں انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک سوپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ سال 2019 اکشے کے لئے اب تک بہترین رہا۔ اس سال ان کی تین فلمیں کیسری، مشن منگل اور ہاوز فل 4 ریلیز ہوچکی ہیں اور ان تینوں نے باکس آفس پر شاندار کلکشن کئے۔ ایسے میں امید کی جارہی ہے کہ ان کی اگلی فلم گڈ نیوز بھی اچھے کلکشن کریں گی۔ خاص بات یہ ہے کہ اکشے نے اگلے سال کی دیوالی اور کرسمس کے لئے بکنگ ابھی سے کرلی ہے۔

سمجھئے سال 2020 میں اکشے کمار کی کون کونسی فلمیں ریلیز ہوں گی۔ اگلے سال جون میں اکشے کمار کی فلم لکشمی بم، ریلیز ہے اس میں ان کا لک بھی سامنے آچکا ہے جس میں وہ لال ساڑی پہنے نظر آئے اس تصویر کے آنے کے بعد اکشے کا لک خبروں میں بنا ہوا ہے۔ روہت شیٹی کی پولیس اسٹوری سیریز کی چوتھی کڑی سوریہ ونشی اگلے سال مارچ میں ریلیز ہوگی۔ اس میں ان کے علاوہ اجئے دیوگن، رنویر سنگھ کے علاوہ کئی اور ستارے ہے۔

اکشے کی پرتھوی راج اگلے سال دیوالی پر ریلیز ہوگی جس میں سنجے دت بھی نظر آئیں گے۔ اگلے سال کرسمس پر ان کی فلم بچن پانڈے بھی ریلیز ہوگی۔ اس فلم کا ان کا لک بھی سامنے آچکا ہے۔ بچن پانڈے تمل فلم ”ویرم“ کا ہندی ری میک ہے۔ اکشے کی ساری فلمیں زبردست کلکشن کرتی ہیں۔ ایسے میں امید کی جارہی ہے کہ ان فلموں کے کلکشنس سے اکشے کئی ریکارڈ بناسکتے ہیں۔ ویسے اکشے نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ہر سال 5 فلمیں کریں گے اور اس طرح ان کی اگلے سال پانچ سے زائد فلمیں ریلیز ہوسکتی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: