ایم اے سلام

کارتک آرین اور سارا علی خان کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کی خبریں بالی ووڈ کے گلیاروں سے لیکر سوشل میڈیا تک چھائی ہوئی ہے۔ امتیاز علی کی فلم ”لو آجکل“ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں دونوں کی نزدیکیاں صاف نظر آئیں۔ ہر جگہ سارا علی اور کارتک کو ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ دونوں کی کمسٹری زبردست ہے۔ نہ صرف سارا کے ساتھ بلکہ ان کے بھائی ابراہیم علی خان اور ماں امریتا سنگھ کے ساتھ بھی کارتک کا خصوصی بانڈ ہے۔

بالی ووڈ کے ذرائع کے مطابق ”لو آجکل“ کی شوٹنگ کے دوران سارا طویل وقت تک اپنی ماں سے دور ہماچل پردیش میں شوٹنگ کررہی تھیں۔ اس دوران شوٹنگ سے فرصت پاکر سارا روزانہ اپنی ماں امریتا سنگھ سے ویڈیو کال پر بات کیا کرتی تھیں۔ کئی بار کارتک آرین بھی سارا کے ساتھ ان کی ماں امریتا سنگھ سے ویڈیو کال پر گھنٹوں بات کیا کرتے تھے۔

اب ایسی خبریں ہیں کہ سارا کی مام کو کارتک آرین پسند ہے اور وہ ان کے ساتھ ایک اچھا بانڈ شیر کرتی ہیں۔ ورک فرنٹ پر کارتک اور سارا امتیاز علی کی فلم ”لو آجکل 2“ میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ پوری ہوچکی ہے۔ یہ فلم 2009 میں آئی فلم ”لو آجکل“ کا سیکویل ہے۔ یہاں یہ کہنا مشکل نہیں کہ امریتا سنگھ کی جانب سے کارتک کو چاہے جانے کے بعد کارتک کے ساتھ سارا کا بھی اب راستہ صاف ہوگیا ہے اور ایسے میں کہا جاسکتا ہے کہ دونوں کے بارے میں بہت جلد کوئی بڑی خبر بھی آسکتی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: