ایم اے سلام

شکنتلا دیوی پر بننے والی بائیوپک ”شکنتلا دیوی“ ہیویمن کمپیوٹر“ میں ودیا بالن اہم کردار نبھائیں گی۔ وہیں اس بات پر بھی سسپنس بنا ہوا تھا کہ شکنتلا دیوی کے شوہر کا کردار کون نبھائے گا۔ خبروں کی مانیں تو اس رول کے لئے بنگالی ایکٹر جیشوسین گپتا کا نام سامنے آیا ہے۔ جیشوسین گپتا نے بھی سسپنس سے پردہ اٹھاتے ہوئے اس خبر پر اپنی مہر لگادی ہے۔

دراصل ایک انٹرویو کے دوران جیشو نے کہا شکنتلا دیوہیومین کمپیوٹر کا حصہ بنکر اور ان کے شوہر پرتیوش بینرجی کا کردار نبھانے کو لیکر میں خوش ہوں میں نے کچھ سین کی شوٹنگ بھی پوری کرلی ہے۔ وہیں جیشو نے ودیا کے بارے میں کہا ودیا کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ دلچسپ رہتا ہے۔ سیٹ پر جب وہ آس پاس رہتیں ہیں تو کوئی بھی پل بھر بھی بوریت بھرا نہیں ہوتا ہے۔

وہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی اور مذاق کرتی رہتی ہیں۔ انومینن کے ساتھ کام کرنا بھی بہت اچھا رہا۔ وہ کافی شاندار ہے اور پتہ ہوتا ہے کہ انہیں کیا چاہئے۔ یہاں بتاتے چلیں کہ شکنتلا دیوی 18 جون 1980 کو ایمپریل کالج آف لندن میں کمپیوٹر کے شعبہ میں نام کما چکی ہیں اور ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں شامل کیا جاچکا ہے۔ شکنتلا دیوی ہیومین کمپیوٹر کا پروڈکشن انومینن کررہے ہیں۔ فلم میں سانیہ ملہوترا شکنتلا دیوی کی بیٹی کے رول میں نظر آئیں گی اور امیت ساد شکنتلا کے داماد کے کردار میں ۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: