ایم اے سلام

تاپسی پنو بالی ووڈ کی ایسی ایکٹریس ہے جو فلموں میں الگ الگ طرح کے کردار نبھانے کے علاوہ اپنی بیباکی کے لئے جانی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ تاپسی اپنے کو اسٹارس کے ساتھ اپنی خاص باونڈنگ کے لئے بھی جانی جاتی ہیں حالانکہ تاپسی نے حال ہی میں یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنے کونسے کو اسٹارس پسند نہیں ہے۔ نیہا دھوپیا کے چاٹ شو پر تاپسی نے اپنے سب سے خراب کو اسٹار کے بارے میں بتایا۔ ان کے نام جان کر آپ چونک جائیں گے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے تاپسی نے کہا کہ ان کے ساتھ من مرضیاں میں کام کرنے والے وکی کوشل اور جڑواں 2 میں کام کرچکیں جیکلین فرنانڈیز ان کے اب تک کے سب سے خراب کو اسٹارس رہے ہیں۔ تاپسی کے مطابق جیکلین کے پاس بیحد ہاٹ باڈی ہے اور اس کی وجہ وہ جڑواں 2 میں ان کا مقابلہ نہیں کر پا رہی تھیں۔ اس کے علاوہ من مرضیاں میں وکی کے ساتھ وہ ہرسین میں کافی ہوشیار رہتیں تھیں تاکہ کسی بھی سین میں وہ وکی کے سامنے کمزور نہ پڑے کیونکہ وہ ہر سین بہترین دیتے ہیں۔

 تاپسی پنو نے اپنے کیریئر میں بہترین فلمیں دیں ہیں۔ وہ ہندی کے علاوہ علاقائی فلمیں بھی کررہی ہیں۔ انہوں نے اب تک تلگو، تمل، ملیالم اور ہندی زبانوں میں فلمیں کی ہیں۔ انہوں نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ دلی کی رہنے والی تاپسی 2010 میں اپنے کیریئر کی شروعات تلگو فلم ”جھنڈی نادم“ سے کی تھی اور سال 2013 میں پہلی ہندی فلم چشم بدور کی ان کی ہندی فلمیں بے بی، پنک، رننگ شادی، داغازی اٹیک، نام شبانہ جڑواں 2، سورما، ملک، من مرضیاں، بدلہ، مشن منگل، سانڈ کی آنکھ میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔ ان کی اگلے سال دو فلمیں تڑکا اور تپاڑ ریلیز ہونے والی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: