ایم اے سلام

آج کل ہیرو ہیروئین اپنی ایک فلم ختم ہونے سے پہلے ہی دوسری فلم کا انتخاب کرلیتے ہیں۔ خاص کر نوجوان ہیرو لگاتار دوتین فلمیں سائن کرکے مصروف ہو رہے ہیں۔ اب ینگ ٹائیگر جونیر این ٹی آر بھی ایک فلم کی شوٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اگلی فلم کی تیاری کررہے ہیں۔ فی الحال این ٹی آر توقعات سے بھرپور بڑے بجٹ کی فلم ”آر آر آر“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا ڈائرکشن اسٹار ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی کررہے ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک چلیگی اس کے بعد این ٹی آر اگلی فلم ڈائرکٹر تری ورکم سرینواس کے ساتھ کرنے جارہے ہیں۔ خبر ہے کہ تری وکرم سرینواس کی کہانی پسند آنے کی وجہ این ٹی آر نے فلم کرنے کے لئے ہاں تو کہہ دیا پر یہ فلم اگلے سال کے درمیان میں ہی شروع ہوگی۔ جلد ہی اس موضوع پر آفیشیل اعلان کی توقع ہے۔ اس سے قبل این ٹی آر اور تری وکرم سرینواس نے سوپر ہٹ فلم ارویندا سمے ٹاتے“ کے لئے ایک ساتھ کام کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس جوڑی کی اگلی فلم سے شائقین میں امیدیں بڑھ جائیں گی۔

این ٹی آر جونیر کے مداحوں کی تعداد نہ صرف لڑکے اور لڑکیوں پر مبنی ہے بلکہ انہیں کسی بھی عمر کے لوگ چاہتے ہیں اور ان کی ہر فلم شوق سے دیکھا بھی کرتے ہیں۔ اب جہاں ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو ان کی آنے والی فلم ”آر آر آر“ کا انتظار ہے۔ وہیں انہیں اس کے بعد ان کی تری وکرم سرینواس کی فلم کرنے کی خبر سے بھی ان کے پرستار بیحد خوش ہو جائیں گے۔ واضح ہو کہ فلم ”آر آر آر“ ایک پیریڈ ایکشن فلم ہے جسے ایس ایس راجا مولی نے لکھا اور ڈائرکٹ کیا ہے۔ فلم میں این ٹی آر کے علاوہ رام چرن، اجئے دیوگن اور عالیہ بھٹ نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم 30 جولائی 2020 کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کا بجٹ 350 کروڑ بتایا جارہا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: