ایم اے سلام

بگ باس 13 میں رشمی دیسائی ایک طاقتور کانٹنٹ مانی جارہی ہیں حالانکہ شو میں رشمی کی جب سے دوسری بار انٹری ہوئی ہے تب سے وہ کھوئی کھوئی سی لگ رہی ہیں۔ گھر والے بھی رشمی دیسائی کو کنفوز پرسن کا ٹیگ دے رہے ہیں۔ گھر والوں کے اس ٹیگ سے شو میں رشمی اب ٹوٹتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ رشمی اب اپنے ساتھیوں کے بجائے بگ باس سے ہی اپنے دل کا حال بتاتی ہوئی دیکھی جارہی ہیں۔ حال ہی میں شو کا ایک پرامو ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں رشمی دیسائی بگ باس اور اپنے فائنس سے اپنے دل کا درد بیان کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ ویڈیو میں رشمی کہتی ہے آپ کے من میں جو آیا آپ کو کہنے کا حق ہے۔ اس شو میں ایسا نہیں ہے۔ آپ کو صحیح چیزیں صحیح طریقہ سے کرنی ہے۔

عوام ووٹ دے مجھے آیشرواد دے پیار دے یہ ضروری ہے رشمی کو کھانا بنانے میں کوئی مدد نہیں کرتا ہے۔ اس بات کو بھی وہ اپنے فائنس کے ساتھ شیر کرتی نظر آئیں۔ کچن ڈیوٹی پر بات کرتے ہوئے رشمی کہتی ہیں کہ کیساری جی نے انہیں روٹی بنانے میں مدد کرنے کو کہا تھا تو انہیں بولا گیا کہ یہ ان کی ڈیوٹی نہیں ہے۔ بتادیں اس وقت گھر کا ماحول اور گھر والوں کا ایک دوسرے کے ساتھ کنکشن بدلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ کسی نہ کسی وجہ سے دوستوں کی دوستی میں دراڑ پڑتی نظر آرہی ہے جہاں ایک اور عاصم اور سدھارتھ میں دوریاں آچکی ہیں تو وہیں سدھارتھ اور شفالی کی دوستی میں بھی دراڑ آگئی ہے۔ وہیں شو میں رشمی کے دوست ماہیرا اور پارس ان کے خلاف کھڑے نظر آرہے ہیں۔

 رشمی شو میں خود کو کافی اکیلا محسوس کررہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے بجائے گھر میں بگ باس کے کیمروں سے باتیں کررہی ہیں۔ بگ باس 13 جب سے شروع ہوا ہے ہر روز نئے نئے ڈرامے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ان دنوں شو میں لڑائی جھگڑوں کے ساتھ رومانس دیکھنے کو مل رہا ہے ایک طرف شو میں جہاں کئی وائلڈ کارڈ انٹریز ہوئی ہیں۔ اس سے شو میں چار چاند لگ گئے ہیں۔ وہیں اب یہ خبر بھی زوروں پر ہے کہ چھوٹے پردے پر گوپی بہو کے نام سے مشہور دیولینا شو کو چھوڑ سکتی ہیں۔ دیولینا کو جلد ہی بگ باس کے گھر سے باہر ہونا پڑسکتا ہے۔ شو میں دیولینا دمدار کانٹنٹس میں ایک مانی جاتی ہے۔ دیولینا کو لیکر آئی اس خبر کو دیکھ کر فائنس حیران ہیں۔ بگ باس کی ہر خبر شیر کرنے والے ٹوئٹر ہےنڈل نے بتایا ہے کہ دیولینا کی طبعیت خراب چل رہی ہے۔ ایسے میں ان کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ دیولینا بھٹاچاریہ بیمار پڑ گئی ہیں اور ایسے میں ڈاکٹرس نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وہ اس ہفتہ کے ٹاسک میں پرفارم بھی نہیں کرپائیں۔ اس کا مطلب وہ شو کو چھوڑ رہی ہیں۔ قیاس لگایا جارہا ہے کہ خراب مزاج کی وجہ اور ٹاسک پرفارم نہ کرنے کی وجہ ان کو گھر سے باہر ہونا پڑے گا۔ واضح ہو کہ مڈ فینالے الیمنیشن کے دوران دیولینا اور رشمی دیسائی کو شو سے باہر کیا گیا تھا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: