ایم اے سلام

می ٹو کا الزام لگائے گئے فلمساز سبھاش کپور کے لئے حالیہ ماہ راحت بھرے رہے پہلے عامر خان نے ان کے ساتھ ”مغل“ میں کام کرنے کی حامی بھری اور اب ان کی ہٹ فرنچائزی کی تیسری فلم ”جالی ایل ایل بی 3“ بھی شروع ہونے والی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں اکشے کمار اور ارشد وارثی دونوں ہی ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں اس فرنچائزی کے پہلے اور دوسرے حصہ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ اس فلم میں کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ارشد وارثی نے بتایا ۔ ہم سبھی اس فرنچائزی کی اگلی فلم بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

 سبھی اس کے پچھلے دونوں حصوں کی کامیابی سے خوش ہیں۔ اس تیسرے حصہ کے لئے سبھاش نے ایسی کہانی تیار کی ہے جہاں دو وکیل درکار ہے۔ اب اس میں ہم دونوں کے کردار مخالف ہے۔ یا ساتھی وہ تو آگے ہی پتہ چلے گا جالی ایل ایل بی کے پہلے حصہ کی کامیابی کے بعد اگلے حصہ میں ہیروں کو لیکر کام آیا تھا اس کو زیادہ اسکرینس پر ریلیز کرنے کے لئے مین لیڈ کے لئے اکشے کمار کو بورڈ پر لایا گیا۔

 وکیل جالی کے رول کے لئے ارشد پہلی پسند تھے لیکن میکرز کے ڈیمانڈ کی وجہ دوسرے حصہ میں اکشے کئے گئے۔ اس معاملہ کو تب بڑی سمجھداری سے سلجھایا گیا تھا ارشد کے بھی دل میں کوئی کھٹاس نہیں تھی۔ اب جب اس فلم کا تیسرا حصہ شروع ہو رہا ہے تو سبھاش نے ارشد کا ساتھ نہیں چھوڑا کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ خود اکشے نے بھی ارشد کے اس پراجکٹ پر ہونے کی حامی بھرلی ہے۔ اس سیکویل کے علاوہ ارشد وارثی کی ایک اور سیکویل بھی آنے والی ہے۔ یہ عشقیہ فرنچائزی کی اگلی فلم ہوگی۔ اس بارے میں کچھ دنوں پہلے ہی ارشد اور وشال بھردواج کے درمیان بات ہوئی ہے۔ اسے لیکر میکرز کی ٹی وی رائٹرس جیامکشا سے بات چل رہی ہے۔ باقی ارشد اور نصیر الدین شاہ تو اس فرنچائزی کی اگلی فلم کب سے کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: