ایم اے سلام

آندھرا پردیش کی سیاست سے لیکر جدید تشکیلآندھرا پردیش کی سیاست میں اہم کردار نبھاتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی کے صدر و سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی کھنچائی کرنے والی سابق چیف منسٹر این ٹی راما راو کی پتنی لکشمی پاورتی بہت جلد تلگو فلم میں مرکزی کردار کرنے جارہی ہیں۔ این ٹی آر سے شادی سے پہلے ہی لکشمی پاورتی کو تلگو اور سنسکرت کے ساتھ ساتھ ڈراموں کا بھی تجربہ ہے۔ انہوں نے کئی ڈرامے بھی لکھے ہیں۔

 اسی تجربہ کی بنیاد پر لکشمی پاورتی ٹالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ ذرائع سے ملی خبر کے مطابق فلم ڈائرکٹر سرینواس ریڈی کے ڈائرکشن میں بننے والی تلگو فلم ”رادھا کرشنا“ میں لکشمی پاورتی اہم کردار نبھانے جارہی ہیں۔ یہ سابق میں ناگرجنا کے ساتھ بھی فلم بناچکے ہیں۔ سرینواس ریڈی نے ”راگلا 24 گھنٹلا لو“ فلم بنائی ہے۔ این ٹی آر کے انتقال کے بعد سرینواس ریڈی نے این ٹی آر تلگو دیشم پارٹی بھی قائم کی بعد میں اس پارٹی کو وائی ایس آر کانگریس میں ضم کردیا۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر جگن موہن ریڈی نے لکشمی پاروتی کو تلگو اکیڈیمی کا چیرپرسن بنایا ہے۔

متحدہ آندھرا پردیش کے موقع پر لکشمی پاروتی نے اے پی کی سیاست میں کافی سرگرم رول ادا کیا تھا۔ انہوں نے توقع کی تھی کہ این ٹی آر کی موت کے بعد ان کی پتنی ہونے کے ناطے انہیں عوام کی پوری پوری ہمدردیاں حاصل ہوں گی، لیکن ایسا نہیں ہوا کچھ ہی دنوں میں وہ سیاسی آسمان کے افق پر ابھرکر غائب ہوگئیں لیکن اب وہ تلگو فلموں میں اداکاری کے ذریعہ اپنی دوسری پاری کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: