ایم اے سلام

کنگ خان شاہ رخ کو لیکر خبریں آرہی ہیں کہ وہ جلد ہی فلمساز راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ تازہ رپورٹس کی مانیں تو ہیرانی نے اپنی فلم کے لئے شاہ رخ کی تاریخیں فکس کرلی ہیں اور اپریل میں وہ اس فلم کی شوٹنگ کرسکتے ہیں حالانکہ نہ تو ہیرانی اور نہ ہی شاہ رخ کی جانب سے اس بارے میں کوئی آفیشیل معلومات نہیں دی گئی ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ شاہ رخ جلد ہی ایک نہیں بلکہ تین فلموں کے لئے شوٹنگ شروع کرسکتے ہیں۔

 ساوتھ کے ڈائرکٹر اٹیلی راجکمار ہیرانی اور علی عباس ظفر سے ان کی بات چیت چل رہی ہے۔ اور سب کچھ فائنل ہوگیا ہے۔ خبر ہے کہ شاہ رخ کو تینوں فلموں کی اسکرپٹس اچھی لگی ہے۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ دل والے کی اوسط کامیابی کے بعد سے ہی شاہ رخ خان کا کیریئر ڈھلان کی طرف بڑھ رہا تھا۔ صحیح اسکرپٹس کا انتخاب نہ ہونے کی وجہ انہوں نے جلد بازی میں زیرو جیسی فلم بھی کرلی۔

ان کا احساس تھا کہ ان فلم میں ان کے بونے کا کردار سراہا جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ نتیجہ میں زیرو بری طرح سے فلاپ قرار دے دی گئی۔ اس کے بعد تو شاہ رخ خان کافی دنوں تک ذہنی تناو کا شکار رہے لیکن انہوں نے یہ فیصلہ ضرور کرلیا تھا کہ وہ اب جو بھی فلم کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔ اب انہوں نے راجکمار ہیرانی، اٹیلی اور علی عباس ظفر کی فلمیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ان کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: