ایم اے سلام

بالی ووڈ کی ہاٹ اداکارہ سنی لیون اکثر اپنے پراجکٹس کو لیکر خبروں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیر کیا ہے جس میں وہ ایک سوپر ہیرو کے لک میں نظر آرہی ہیں۔ سنی لیون کے اس سوپر ہیرو کے کردار کو ”کور“ نام دیا گیا ہے وہ اس میں اڑنے والی کارچلاتی اور سوپر گیاجٹ کا استعمال کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ سنی لیون نے کہا کہ سوپر ہیرو کا کانسپٹ کچھ ایسا ہے جسے لے کر میں ڈینیل کافی وقت سے سوچ رہے ہیں۔ اسی کے چلتے سوپر ہیرو ”کور“ کا جنم ہوا ہے جس سے وہ سبھی برائیوں کا خاتمہ کرسکے۔ اس ویڈیو میں سنی کی کاسٹیوم اور سیٹس کافی حد تک مشہور فلم ”دامیٹرکس“ جیسے لگ رہے ہیں۔

سنی ویڈیو میں شہر کو بچانے کی کوشش میں لگی ہیں اور وہ اپنی سوپر کار میں شہر میں داخل ہوتی ہیں۔ اس ویڈیو کا بےک گراونڈ مےوزک ان کے شوہر ڈےنےل ویبر نے دیا ہے۔ یہ ویڈیو سن سٹی میڈیا اینڈ انٹرٹیمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کا ہے۔ فلم کو سنی لیون نے ہی پروڈیوس کیا ہے سنی لیون نے 2012 میں پوجا بھٹ کی فلم جسم 2 کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری لی تھی۔ وہ کئی انٹرویوز میں سوپر ہیرو کا رول کرنے کی خواہش ظاہر کرچکی ہیں۔

اب لگتا ہے کہ سنی کا یہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔ بتاتے چلیں کہ سنی لیون نے اب تک کے اپنے کیریئر میں گلیمرس کردار کرلئے ہیں۔ اب وہ سوپر ہیرو والے کردار میں سب کے سامنے آنا چاہتی ہیں۔ سنی لیون نے جہاں گلیمرس کرداروں کے ساتھ فلمیں کرنے کی جو کوشش کی تھی انہیں لگتا ہے کہ وہ کچھ خاص عوام میں پسند نہیں کئے جارہے ہیں۔ اتنا ضرور ہے کہ ان کی فلمیں اوسط بزنس تو کرلیتی ہیں لیکن سوپر ڈوپر ہٹ قرار نہیں پاتیں۔ اب وہ ایسی صورتحال میں اپنا امیج بدلنا چاہتی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: