ایم اے سلام

بانڈ جیمس بانڈ واپس آگیا ہے۔ ایجنٹ 007 کچھ ایسے ہی مکالموں کے ساتھ جیمس بانڈ فرنچائزی کی فلم ”نو ٹائم ٹوڈائی“ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا یہ جیمس بانڈ فرنچائزی کی 25 ویں فلم ہے۔ اس کے ذریعہ ایک بار پھر اسکرین پر ڈینیل کریگ نظر آئیں گے۔ ایک بار پھر وہ اسکرین پر بنا گنے گولیاں چلا رہے ہیں۔ اس ٹریلر کو جیمس بانڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ریلیز کیا گیا۔ اس ٹریلر کو شیر کرتے ہوئے لکھا گیا بانڈ جیمس بانڈ یہ رہا ”نوٹائم ٹوڈائی“ کا پہلا ٹریلر فلم اپریل میں سنیما گھروں میں آئیگی۔ ابھی اس فلم کے اور بھی ٹریلر آنے کی توقع ہے جو فائنس کو خوش کرسکتے ہیں۔

ٹریلر کی شروعات شاندار مکالموں کے ساتھ ہوتی ہے۔ کریگ کہتے ہیں "We all have our secrets" اس کے بعد ٹریلر میں جیمس بانڈ اپنے انداز میں کہتے ہیں بانڈ جیمس بانڈ اس ٹریلر میں ایک اور شاندار ڈائیلاگ ہے جب ایجنٹ 007 کہتا ہے: "History isn't kind to men who play the God" اس کے علاوہ ٹریلر میں کئی دھماکے دار سین ہےں۔

چیمس بانڈ سیریز کا یہ ٹریلر اس بات کا اشارہ دے رہا ہے کہ اس بار جیمس بانڈ کی اس 25 ویں فرنچائزی میں بہت کچھ شاندار ہونے والا ہے۔ گولیوں کی بارش، دھواں دھار اسٹنٹس، خطرناک مناظر، عقل کو دنگ کرتے سیٹس اور ایکشن لگتا ہے۔ ان سب کے ساتھ جیمس بانڈ کی یہ سیریز پھر ایک بار جیمس بانڈ کے چاہنے والوں میں بے چینی پیدا کردے گی۔ کرٹکس کا کہنا ہے کہ یہ فلم یقینا باکس آفس کلکشن کے تمام تر ریکارڈس توڑتی ہوئی ایک نئی تاریخ بنائے گی۔ اس طرح کی دلچپیوں کو دیکھتے ہوئے لوگ ٹریلر دیکھنے کے بعد جیمس بانڈ کی اس 25 ویں قسط دیکھنے کے لئے بے چین ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: