ایم اے سلام

ورون دھون کو لیکر ڈائرکٹر ششانک کھیتان نے ہمپٹی شرما کی دلہنیاں اور بدری ناتھ کی دلہنیاں نامی دو ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔ ایک بار پھر یہ دونوں ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ششانک کی اگلی فلم کی اسکرپٹ پروڈیوسر کرن جوہر کو پسند آگئی ہے اور انہوں نے فلم بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ فلم میں ورون کی ہیروئین بھی فائنل ہوگئی ہیں اور کیارا اڈوانی کے ساتھ ورون رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

یہ تینوں پہلی بار ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ فلم کا نام ابھی طے نہیں ہوا ہے لیکن اگلے سال سے اس کی شوٹنگ شروع ہو جائے گی۔ ورون کی طویل وقت سے فلم ریلیز نہیں ہو رہی ہے۔ اور ان کے فائنس فلم کا انتظار بے صبری سے کررہے ہیں۔ ورون اس وقت اپنے والد ڈیوڈ دھون کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم قلی نمبر ون کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ وہ شری رام راگھون کی بھی اگلی فلم شروع کرنے والے ہیں۔ دونوں بدلہ پور نامی فلم ساتھ کرچکے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ ورون دھون ان دنوں قلی نمبرون کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو گوندا اور کرشمہ کپور اسٹار فلم قلی نمبر ون کا سیکویل ہے اس فلم کو برسوں بعد ڈیوڈ دھون ڈائرکٹ کررہے ہیں فلم میں ورون کے مقابل سارا علی خان فی میل لیڈ کررہی ہیں فلم میں پریش راویل کا بھی اہم کردار رہے۔ 65 کروڑ کے بجٹ سے بنائی جارہی اس فلم کو واشو بھگنانی پروڈیوس کررہے ہیں فلم کی ریلیز یکم مئی 2020 طے کی گئی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: