ایم اے سلام

ایکٹر اکشے کمار ایک سے ایک نایاب فلم کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اکشے جلد ”گڈنیوز“ فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے فلم میں اکشے کے ساتھ کرینہ کپور، دلجیت، دو سانجھ، کیارا اڈوانی نظر آنے والی ہیں۔ ایسے میں اب اکشے ان دنوں گڈنیوز کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ لیکن اتنا مصروف ہونے کے بعد بھی وہ پتنی کو تحفہ دینا نہیں بھولے ہیں۔ حال ہی میں اکشے نے اپنی پتنی کو خاص تحفہ دیا ہے۔ اکشے نے ٹوئنکل کھنہ کو جھمکے تحفے میں دیئے ہیں۔ ان جھمکوں میں نیچے پیاز لٹک رہا ہے اس لئے یہ بیحد خاص ہے۔

ٹوئنکل نے ان جھمکوں کی تصویر انسٹا گراف پر شیر کی ہے۔ ٹوئنکل کی ان جھمکوں کی تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے۔ اکشے کی جانب سے دیئے گئے یہ جھمکے ٹوئنکل کو خوب پسند آئے ۔ ٹوئنکل نے لکھا ہے کہ کبھی کبھی یہ چھوٹی اور سادھی سی چیزیں آپکا دل جیت سکتی ہیں۔ ٹوئنکل نے یہ تصویر شیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے پارٹنر داکپل شرما شو میں پرفارم کرکے واپس آئے اور انہوں ے کہا یہ جھمکے وہ کرینہ کو دکھا رہے تھے تو مجھے لگا کہ وہ زیادہ متاثر نہیں ہوئی لیکن مجھے لگا کہ تمہیں یہ پسند آئیں گے۔ اس لئے میں یہ تمہارے لئے لے لیا۔

فی الحال اکشے کمار پیاز کے جھمکوں کے بعد این آر سی کے جھمیلے میں الجھ گئے ہیں۔ جب سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اسے لائیک کیا ہے اس سے ان کے چاہنے والوں میں غصہ پایا جاتا ہے حالانکہ اکشے کمار نے دلی طلباءپر ہوئے لاٹھی چارج پر یہ کہتے ہوئے اپنے ہاتھ جھاڑ نے کی کوشش کی ہے کہ انہوں نے اس پر غلطی سے لائیک بٹن دیا ہے لیکن لوگ ان سے سخت ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ وہیں ان کی پتنی ٹوئنکل کھنہ نے دلی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: