ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس سشمیتاسین کافی عرصہ سے پردے سے دور ہے لیکن اب پردے پر ایک بار پھر سے سشمیتا واپسی کرنے جارہی ہیں۔ ایکٹریس نے خود اس بات کی اطلاع دی ہے۔ سشمیتا کے واپس آنے سے ان کے فائنس بہت خوش ہیں۔ سشمیتا نے انسٹا گرام پر اپنی ایک فوٹو شیر کی اور اس کے ساتھ ہی بتایا کہ وہ تقریباً 10 سال بعد پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ انہوں نے اپنے اپ کمنگ پراجکٹس کے بارے میں پوچھا تو کہا کہ سہی پراجکٹ کا انتظار کررہی ہوں۔

 سشمیتا نے اپنی چھوٹی بیٹی الیسا کا خیال رکھنے کے لئے فلموں میں بریک لیا تھا۔ سشمیتا نے بتایا تھا کہ بڑی بیٹی رینی کے وقت انہوں نے کام جاری رکھا تھا۔ سشمیتا دو گودلی ہوئی بیٹیوں کی ماں ہے۔ سشمیتا ان دنوں وہ کشمیری ماڈل روہمن شال کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ بھلے ہی سشمیتا سین 10 سال بعد فلموں میں پھر سے واپسی کررہی ہیں لیکن ان کا کیریئر جس انداز میں آگے بڑھا تھا کہا جاسکتا ہے کہ اسی انداز میں انہیں اور کچھ فلمیں مل سکتی ہیں۔

1994 میں فیمنا مس انڈیا اور اسی سال مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کا بعد سشمیتا نے ہندی کے علاوہ تمل اور بنگالی فلمیں بھی کیں۔ 1996 میں سشمیتا سین نے دستک فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور 2015 تک تقریباً 34 فلمیں کیس ہیں سشمیتا سین کو آخری بار 2015 میں ہی ریلیز ایک بنگالی فلم نرباک میں دیکھا گیا تھا۔

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: