ایم اے سلام

سلمان خان بالی ووڈ کے ایسے پہلے سوپر اسٹار ہے جنہوں نے لگاتار ہٹ فلمیں دینے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ سلمان خان کو ایک اور بھی انفرادی اعزاز یہ حاصل ہے کہ انہوں نے لگاتار 15 ایسی ہٹ فلمیں دیں ہیں جنہوں نے 100 کروڑ کلب میں داخلہ لیا۔ ان کی یہ فلمیں اس طرح ہیں دبنگ نے 141 کروڑ کا کلکشن کیا تھا۔

وہیں ریڈی نے 120 کروڑ، باڈی گارڈ نے 144 کروڑ ، ایک تھا ٹائیگر نے 199 کروڑ، دبنگ 2 نے 149 کروڑ، جئے ہونے 109 کروڑ، کک نے 211 کروڑ، بجرنگی بھائی جان نے 321 کروڑ، پریم رتن دھن پایو نے 210 کروڑ، سلطان نے 301 کروڑ، ٹیوب لائٹ نے 121 کروڑ، ٹائیگر زندہ ہے نے 340 کروڑ، ریس 3 نے 163 کروڑ، بھارت نے 205 کروڑ اور ان کی 20 دسمبر کو ریلیز ہوئی فلم دبنگ 3 نے ابھی تک 100 کروڑ روپیوں کا بزنس مکمل کرلیا ہے اور اب اس کی کمائی میں دن بدن تیزی آتی جارہی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ سلمان کی یہ فلم بھی 200 کروڑ کا بزنس کرپائے گی۔ سلمان خان ان دنوں اپنی عید 2020 کے لئے بنائی جارہی فلم ”رادھے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہے جسے پربھودیوا ڈائرکٹ کررہے ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: