ایم اے سلام

یوں تو آئے دن کئی بالی ووڈ اسٹارس کی تصویریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ جن میں سے کئی تصویریں ایسی ہوتی ہیں جو کافی وقت تک سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ ایسے میں ہم ان جوڑیوں کی تصویروں کے بارے میں بتاتے ہیں جو سال 2019 میں سرخیوں میں رہیں۔ ان میں پرینکا چوپڑہ نک جونس سے لیکر شاہد کپور میرا راجپوت تک شامل ہے۔ وہیں ان میں ایک ایسا جوڑا بھی ہے جس نے یوم پیدائش کے موقع پر بوسہ دیتے ہوئے تصویریں کھنچوائی تھیں اور اس تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا کانس فلم فیسیول سے پرینکا چوپڑہ اور نک جونس کی یہ تصویر زبردست وائرل ہوئی تھی۔

 کرینہ کپور کے 39 ویں یوم پیدائش پر وہ شوہر سیف علی خان کو کس کرتی نظر آئی تھیں۔ لوگوں کو ان کا یہ انداز خوب پسند آیا تھا۔ اداکارہ سونم کپور اپنے شوہر آنند آہوجہ کے ساتھ مالدیپ چھٹی پر کچھ اس انداز میں نظر آئی تھیں ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی یہ تصویر بھی زبردست وائرل ہوئی تھی۔ اس کی وجہ تصویر کا کیپشن بھی تھا۔ ایشوریہ نے یہ تصویر شیر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ تصویر ان کی بیٹی آرادھیا نے لی ہے۔

اپنی پہلی سالگرہ پر رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون تروپتی کے لئے پہنچے تھے۔ ان کی یہ تصویر خوب وائرل ہوئی تھی۔ شاہ رخ خان نے گوری خان کے ساتھ یہ تصویر اپنی شادی کی سالگرہ پر شیر کی تھی۔ اداکار ایشمان کھرانہ بالی ووڈ کے سب سے مصروف فنکاروں میں سے ایک ہیں، لیکن انہیں جیسے ہی موقع ملا وہ پتنی طاہرہ کیشپ کو لیکر آسٹریلیا چھٹیاں منانے نکل گئے۔ ان دونوں کی یہ تصویریں بھی خوب وائرل ہوئیں۔ شاہد کپور کی بیوی میرا راجپوت نے یہ بے حد خوبصورت تصویریں اپنی شادی کی سالگرہ پر شیر کی تھی۔ فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کافی وقت سے اپنا ریلیشن چھپا رہے تھے لیکن فرحان کی سالگرہ پر ان کی تصویریں بھی خوب وائرل ہوئیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: