ایم اے سلام

کمانڈو 3 میں زبردست ایکشن کے بعد ودیوت جاموال شائقین کی تفریح کرنے پھر آنے والے ہیں۔ اب وہ دکھائی دیں گے ایک رومانٹک تھرلر ”خدا حافظ“ میں اس میں وہ ایک نئے روپ میں ہوں گے۔ اس فلم میں ودیوت پہلی بار رومانس، ایکشن میں نظر آئیں گے حالانکہ فلم کی کہانی کے بارے میں ابھی اتنا خلاصہ نہیں کیا گیا ہے لیکن ایسا بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم سچے واقعہ پر مبنی ہوگی۔ خدا حافظ کی ریلیز تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ سال 2020 کے شروعاتی مہینوں میں ریلیز ہوگی۔

اس فلم کے ڈائرکٹر فاروق کبیر نے بتایا کہ ایمانداری سے کہوں تو میں نے ودیوت کو اپنی زندگی میں ایک بےحد قریب دوست کے روپ میں پایا ہے۔ اس فلم میں لوگ ودیوت کو الگ ہی روپ میں دیکھنے جارہے ہیں اور اس بار وہ کسی ایکشن اسٹار کے روپ میں نظر نہیں آنے والے ہیں۔ کم لفظوں میں خدا حافظ اس لئے بنا کیونکہ ودیوت اور مےرے درمیان رشتہ اور بھروسہ برقرار رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ودیوت جاموال کے ساتھ نئی ہیروئین شیوالیکا اوبرائے دکھائی دیں گی۔ بتادیں کہ کمانڈو 3 نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی اس سے پہلے ان کی کئی فلمیں آئیں وہ باکس آفس پر سوپر ہٹ تو نہیں رہیں لیکن ان کی پہچان ضرور بن گئی وہ بھی اسی کے فائنس انہیں الگ الگ روپ میں دیکھنے کی خواہش کرنے لگے ہیں۔ کمانڈو 3 میں ودیوت جاموال نے زبردست ایکشن کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے باوجود ودیوت کی یہ فلم اوسط سے زیادہ کمائی نہیں کرپائی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: