ایم اے سلام

بالی ووڈ میں دیش بھگتی کی فلموں کو لے کر خبروں میں آنے جان ابراہام کہتے ہیں کہ ان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ وہ ناکامی سے نہیں ڈرتے ہیں۔ جان نے کہا کہ میں بہت ہی متوسط گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور آج بھی میں اپنے اصولوں پر مضبوطی سے کھڑا ہوں میری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ میں ناکامی سے نہیں ڈرتا ہوں اور اگر آپ کو کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا ہے تو آپ وہ ساری چیزیں کرسکتے ہیں ۔

جو آپ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ کو کامیابی اور ناکامی برابر ملیگی اس لئے ناکامی مجھے زیادہ متاثر نہیں کرتی ہے۔ ویسے جان ابراہام 20-20 میں بھی دھماکہ کرنے والے ہیں ان کی فلم ایٹک 14 اگست یعنی آزادی کے موقع سے ایک دن پہلے ریلیز ہوگی اس کے ڈائرکٹر لکش راج آنند ہے اس فلم میں جان کے علاوہ جیکلین فرناڈیز اور راکل پریت اہم کرداروں میں ہے۔

فلم کا پوسٹر ریلیز ہوچکا ہے۔ جس میں جان گن لئے کھڑے ہیں یہ فلم ایسے شخص کی کہانی ہے جو وقت سے آگے چلتے ہوئے لوگوں کی جان بچاتا ہے۔ ویسے جان ابراہام کی ایک اور گینگسٹر فلم ممبئی ساگا بھی اسی سال ریلیز ہونے والی ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہے یہ ممبئی کی انڈر ورلڈ لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس سال جان کو اپنی ان دو فلموں سے کافی توقعات ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: