ایم اے سلام

ممبئی میں حال ہی میں چھٹویں فلم فیر گلیمرس اینڈ اسٹائلڈ ایوارڈس 2019 ہوئے شو میں بالی ووڈ کی کئی بڑی شخصیتوں نے شرکت کی تھی۔ اب فلم فیر میگزین 2020 کا پہلا کوریج جاری کردیا گیا ہے۔ اس کور فوٹو کو سوشل میڈیا پر فائنس کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ اس کور فوٹو میں چھٹویں فلم فیر گلیمرس اینڈ اسٹائلڈ ایوارڈس 2019 کے جیتنے والے نظر آرہے ہیں۔ سبھی فوٹو میں اسٹائلش انداز میں نظر آرہے ہیں حال ہی میں فلم فیر نے ٹوئٹر پر فرنٹ کور فوٹو شیر کی ہے۔

فلم فیر نے اسکو شیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیش ہے فلم فیر کے شاندار انعام یافتگان 2020 کے ہمارے پہلے کور پر گلیمر اینڈ اسٹائلڈ ایوارڈز 2019 اس تصویر میں کئی ستارے نظر آرہے ہیں۔ سب سے خاص بات اس بار یہ ہے کہ اس بار شاہ رخ خان، سلمان خان یا اکشے کمار نہیں بلکہ ایشمان کھرانہ، ورون دھون، سیف علی خان، جیسے ستارے نظر آرہے ہیں۔

وہیں ایکٹریس کی بات کریں تو اس بار دیپیکاپڈوکون، کیٹرینہ کیف، نہیں بلکہ عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے، انوشکا شرما نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں یہ سمجھا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بالی ووڈ میں بہت بڑی تبدیلیاں آنے والی ہیں اور اب نئے ستاروں کو انڈسٹری میں کام اور جگہ مل سکتی ہے۔ حقیقت میں دیکھا جائے تو دوسرے سالوں کے مقابلے میں سال 2019 کم بجٹ کی کامیاب فلموں کا سال رہا جن میں ایشمان کھرانہ کی فلموں نے زبردست کامیابی پائی اشیمان کی سبھی فلموں نے اب تک سو کروڑ کلب کی کمائی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: