ایم اے سلام

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم دبنگ 3 کو ریلیز ہوئے اےک ہفتہ سے بھی زیادہ ہوگیا ہے لیکن اب تک اس فلم کی کمائی جاری ہے۔ دبنگ کی فرنچائزی کو آگے بڑھاتے ہوئے پربھو دیوانے دبنگ 3 کو فائنس کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ سعی منجریکر سوناکشی سنہا ارباز خان، کچا سدیپ، ٹینو آنند، مہیش منجریکر نواب شاہ ورنیا حسین لیڈ رول میں ہے۔ ریلیز ہوتے ہی فلم دبنگ 3 نے اپنا جلوہ دکھایا تھا لیکن شہریت ترمیمی قانون احتجاج کی وجہ سے اس فلم کی کمائی پر سیدھا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ باکس آفس انڈیا کے مطابق دبنگ 3 نے اپنے دوسرے ویک اینڈ یعنی ہفتہ کو 8 کروڑ روپیوں کی کمائی کی یعنی جملہ اس فلم نے 9 دنوں میں 137 کروڑ روپیوں کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ موجودہ حالات میں دبنگ 3 کی ریلیز اس فلم کے زبردست اور بڑھتے کلکشنس کے لئے نقصان کا باعث بنی اس فلم سے تین سو کروڑ روپیوں کی کمائی کا اندازہ کیا گیا تھا لیکن اب یہ توقع دکھائی نہیں دیتی کہ اب یہ فلم اس ہندسہ کو چھو پائے گی ہاں اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ یہ فلم دو سو سے ڈھائی سو کروڑ تک ورلڈ وائیڈ آسانی سے کما سکتی ہے۔

اب رہی سلمان کی فلم رادھے کی بات تو پربھودیوا سلمان کے ساتھ بن رہی اپنی اس فلم میں اپنی تمام تر توانائی جھونکتے نظر آرہے ہیں۔ دشاپٹانی، رندیپ ہڈا اور جیکی شراف اسٹار اس فلم کو اتل اگنی ہوتری سلمان خان فلمس کے بینر پر پروڈیوس کررہے ہیں۔ عید 2020 کے موقع پر یعنی 22 مئی کو ریلیز ہونے جارہی اس فلم سے 300 کروڑ کی کمائی کی توقع ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: