ایم اے سلام

امن کے لئے نوبل اعزاز سے نوازی گئیں ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی ایک فلم بننے جارہی ہے۔ اس فلم کا فائنس کافی وقت سے انتظار کررہے ہیں۔ اب یہ انتظار ختم ہونے والا ہے کیونکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آچکی ہے۔ ملالہ پر بنی فلم ”گل مکئی“ 31 جنوری کو پردہ پر ریلیز ہونے والی ہے۔ خود پروڈیوسرس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ اس فلم کا ڈائرکشن ایچ آئی امجد خان نے کیا ہے وہیں فلم کا پروڈکشن سنجے سنگلا کررہے ہیں۔ اسے جینتی لال گڈھا اور ٹکفوفلمس پیش کررہے ہیں۔ ایکٹریس ایم شیخ فائنس کو ملالہ کے روپ میں نظر آنے والی ہیں۔

فلم میں دیویہ دتہ، پنکج ترپاٹھی، اتل کلکرنی اور مکیش رشی اہم کرداروں میں ہے۔ خبر کے مطابق ”گل مکئی“ ملالہ یوسف زئی خاندان کی ہمت کی کہانی ہے۔ کہانی اس وقت کی ہے جب طالبان نے 2009 میں پاکستان کے سوات گھاٹی پر قبضہ کرلیا تھا۔ وہاں کے لوگوں پر قانون عائد کردیا گیا تھا ملالہ یوسف زئی پاکستان کی ہیں جو بچپن سے خواتین میں خواندگی کے لئے بیداری کا کام کررہی تھیں۔ 2014 میں ملالہ کو امن کا نوبل اعزاز دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ملالہ کو فل ڈلفیا لیبر ٹی میڈل جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ انہیں کم عمری میں نوبل انعام حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے تعلیم کو عام کرنے بالخصوص خواتین میں شعور بیداری کے لئے سخت محنت کی اور ایسے علاقوں میں کام کیا جہاں پر لڑکیوں کو اسکول جانے پر سخت ممانعت تھی۔ ملالہ نے کہا تھا کہ وہ اسی مقصد کے لئے پیدا ہوئی ہیں اور وہ خواتین میں تعلیم اور ہنرکو ہر حال میں آگے بڑھاتی رہیں گی۔ ملالہ کی اس بے لوث خدمات پر ہی یہ فلم گل مکئی بنائی گئی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس فلم کے بعد خواتین میں اور بھی خود اعتمادی پیدا ہوگی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: