ایم اے سلام

فلم ”ملنگ“ کے میکرز نے فلم کا ایک اور شاندار پوسٹر ریلیز کیا ہے۔ میکرز نے آدتیہ رائے کپور کے ساتھ ایک فوٹو شیر کیا تھا جس میں آدتیہ اپنی پچھلی فلموں سے بالکل الگ نظر آرہے تھے۔ آدتیہ اور دشا پٹانی اسٹار فلم ”ملنگ“ کو سال 2020 کی بڑی فلموں میں سے ایک مانا جارہا ہے۔ اس بار ریلیز ہوئے نئے پوسٹ میں کہا ”میں نے اپنے فائنس کی ایکسائٹمنٹ بڑھا دی ہے۔

نئے پوسٹر میں دشا پٹانی اور آدتیہ رائے کپور ایک دوسرے کے ہونٹوں کو کس کرتے نظر آرہے ہیں۔ دشا آدتیہ کے کاندھوں پر بیٹھی وہ آدتیہ کے ہونٹوں تک پوری طرح جھک گئی ہے۔ دونوں ایکٹریس کی سننی خیز کمسٹری دیکھتے ہی سمجھ میں آجاتا ہے کہ دونوں کا رومانس اپنے عروج پر پہنچ رہا ہے۔ ون لو ملنگ فلم کا ٹریلر 6 جنوری کو ریلیز کردیا گیا۔ ڈائرکٹر موہت سوری کی اس فلم کو لو رنجن اور انکور ملکر پروڈیوس کررہے ہیں۔

فلم میں آدتیہ اور دشا کے علاوہ انیل کپور اور کنال کھیمو بھی اہم کرداروں میں دیکھے جائیں گے۔ فی الحال فلم کے پوسٹر ہی زبردست خبروں اور سرخیوں میں ہے۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور یہ فلم 7 فروری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کے ساتھ ہی دشا پٹانی اور بھی سرخیوں میں آگئی ہیں۔ انہیں آج فلم انڈسٹری کی مصروف اداکارہ کہا جارہا ہے۔ ہندی فلمیں ہی نہیں انہیں کئی ایک علاقائی فلموں کے آفرز بھی آرہے ہیں۔ فی الحال دشا پٹانی سلمان خان کے ساتھ فلم رادھے میں بھی کام کررہی ہیں جس کی شوٹنگ ان دنوں جاری ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: