ایم اے سلام

بالی ووڈ کے مشہور کوریو گرافر ریموڈیسوزا اب مصیبت میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ ریموڈیسوزا پانچ کروڑ کے دھوکہ دہی معاملہ میں غازی آباد پولیس کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ ریمو نے 25-25 روپیوں کے دو بانڈ بھرے ساتھ ہی انہوں نے اپنا پاسپورٹ پولیس کے پاس جمع کردیا ہے۔ اس معاملہ میں پریاگ راج نے ہائیکورٹ میں ریموکے خلاف عرضی درج کی تھی۔ معاملہ دھوکہ دہی کا ہے۔

 اس معاملہ میں 3 سال پہلے متاثرہ نے عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔ ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواست پر ریمو کو ضمانت دیتے ہوئے ان کے بیرون ملک جانے پر روک لگادی تھی۔ اس کے بعد ہی عدالت نے غازی آباد پولیس میں پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ ریمو 2 جنوری رات کو پولیس اسٹیشن پہنچے تھے اور انہوں نے اپنا پاسپورٹ جمع کیا تھا۔

ریمونے پاسپورٹ جمع کرنے سے پہلے عہدیداروں سے جانے کی اجازت مانگی تھی اور پاسپورٹ جمع نہیں کرنے کو کہا تھا لیکن تحقیقاتی عہدہ دار نے اس کے لئے صاف انکار کردیا اور ان کے بیرون ملک جانے پر روک لگا دی ہے۔ اس کے بعد ہی ریمو کو سہانی گیٹ پولیس اسٹیشن میں پولیس کے سامنے پیش ہوکر پاسپورٹ جمع کرنے اور ضمانت کے کاغذات ملے سبھی قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد ہی ریمو پولیس اسٹیشن سے باہر آئے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: