ایم اے سلام

کبیر سنگھ کی کامیابی کے بعد شاہد کپور ان دنوں فلم ”جرسی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن فلم جرسی کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا ہے۔ وہ سٹ پر زخمی ہوگئے ہیں۔ انہیں 13 ٹانکے لگے ہیں۔ ایک ذرائع کے مطابق ایک شاٹ کے دوران سامنے سے بال (گیند) تیزی سے آیا اور ان کے نچلے ہونٹ پر لگ گئی۔ ان کے ہونٹ سے خون بہنے لگا اور فوری ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔ شاہد کو زبردست زخمی آیا شاہد تب تک شوٹنگ شروع نہیں کرسکتے جب تک کے ان کی سوجن ٹھیک نہ ہو جائے اور ان کے زخم نہ بھر جائے۔ پانچ دنوں کے بعد ان کے زخم کو دیکھنے کے بعد کوئی ایکشن لیا جائےگا وہیں ایک ذرائع کے مطابق شاہد ابھی ٹھیک ہے لیکن ان کا زخم کافی گہرا تھا اور انہیں 13 ٹانکے لگے ہیں۔

شاہد کے زخمی ہونے کی خبر سنکر میرا راجپوت فوری چندی گڑھ پہنچیں جرسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد نے کہا تھا میں سمجھ نہیں پارہا تھا کہ مجھے کبیر سنگھ کے بعد کیا کرنا چاہئے لیکن میں نے جیسے ہی جرسی کی کہانی سنی تو مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میں اس فلم کو ہی کرنے جا رہا ہوں یہ ایک انسان کا سفر ہے جو کافی اعتماد دیتی ہے اور اس کہانی کے ساتھ میں خود کو کنکٹ کرپایا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے کبیر سنگھ کے بعد اس فلم کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہد کپور نے چندی گڑھ میں کپکپاتی سردی میں اپنی توقعات سے بھری فلم جرسی کی شوٹنگ کی سردی کے باوجود انہوں نے اپنی شوٹنگ مکمل کی جرسی کے اداکاروں اور کروممبرس نے نان اسٹاپ شوٹنگ کی ایسے میں شاہد کپور نے اپنے شاٹس، بہترین انداز میں دیئے بلکہ سخت سردی میں آوٹ ڈور شوٹ بھی مکمل کیا۔ ڈائرکٹر گوتم تنوری نے کہا کہ شاہد بیحد پروفیشنل ہے پروڈیوسر امن گل نے کہا کہ رات کا درجہ حرارت 2 ڈگری تک پہنچ جاتا تھا لیکن شاہد پوری طرح اپنے کام پر فوکسڈ رہتے تھے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: