ایم اے سلام

انڈین آئیڈل 11 میں ہوسٹ کے طور پر آدتیہ نارائن سبھی کو انٹرٹین کررہے ہیں۔ اس دوران ان کے شو سے ہٹنے کی خبریں چل رہی تھیں لیکن اب یہ کنفارم ہوگیا ہے کہ شو میں منیش پال کی واپسی ہونے جارہی ہے۔ اس وجہ سے آدتیہ شو سے نکل رہے ہیں۔ منیش نے ایک میڈیا انٹرویو کے دوران اس بات کی اطلاع دی۔ منیش پال نے کہا میں انڈین آئیڈیل کے اسٹیج پر واپس آکر کافی خوشی محسوس کررہا ہوں۔ پچھلا سیزن میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہیگا ۔ میں اس بار بھی اس سفر کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔

 اس بار کے سیزن میں بے مثال سنگرس آئے ہیں اور سیزن 10 کے کانٹنٹس کے ساتھ دیکھنا کافی دلچسپ ہوتا جارہا ہے۔ بتادیں کہ اس ویک اینڈ شو میں آدتیہ نارائن شو کی جج نیہا ککر کے ساتھ فلرٹنگ کرتے نظر آئیں گے۔ یہی نہیں وہ نیہا ککڑ کو شادی کے لئے پرپوزکرتے دکھائی دیں گے۔ اس کے بعد آنے والے ہفتہ میں شو میں منیش پال کی انٹری ہو جائے گی۔

منیش نے انڈین آئیڈل 10 ہوسٹ کیا تھا حالانکہ ابھی اس بات پر کوئی صاف نہیں ہے کہ کیا آدتیہ نارائن شو سے ہمیشہ کے لئے ہٹائے گئے ہیں یا مستقبل میں ان کی واپسی ہو سکتی ہے۔ جئے بھانو شالی کے بھی ہوسٹ کرنے کی بھی خبریں ہیں۔ بتادیں کہ اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ شو میں ہوسٹ کے طور پر آدتیہ نارائن کو جئے بھانو شالی ری پلیس کررہے ہیں لیکن جئے بھانوشالی سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ آدتیہ کوری پلیس نہیں کررہے ہیں اور صرف دو ایپی سوڈ میں ہوسٹ بن کر آئیں گے۔ مگر اب یہ صاف ہوگیا ہے کہ شو میں منیش پال ہوسٹ کے طور پر واپسی کررہے ہیں۔ شو کی بات کریں تو ہر بار کی طرح اس بار بھی انڈین آئیڈل میں سروں کے درمیان جنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: