ایم اے سلام

اجئے دیوگن کی فلم ”تاناجی دا ان سنگ واریر“ نے باکس آفس پر پہلے ویک اینڈ پر شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ پہلے دن کلکشن امید سے کم رہے لیکن اس کی بھرپائی دوسرے اور تیسرے دن ہوگئی۔ فلم نے جمعہ کو 15.10 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا تھا جمعہ کو صبح کے شو میں شائقین کی کمی نظر آئی لیکن شام اور رات کے شو میں شائقین کی تعداد بڑھی۔ ہفتہ کو فلم کے کلکشن میں شاندار چھلانگ دیکھنے کو ملی اور فلم نے 20.57 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا۔ اتوار کو ایک بار پھر زور دار اچھال دیکھنے کو ملا اور کلکشن 26.08 کروڑ روپیوں تک جا پہنچے۔

تینوں دنوں میں فلم نے 61.75 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا۔ فلم نے مہاراشٹرا میں زوردار مظاہرہ کیا ہے لیکن ہفتہ اور اتوار کو ملک کے دیگر حصوں میں بھی فلم کا مظاہرہ اچھا رہا ہے۔ بتاتے چلیں کہ تاناجی دا ان سنگ واریر 17 ویں صدی کے مہاراشٹرین ملٹری لیڈر تاناجی مالوسرے کی زندگی پر بنائی گئی فلم ہے جسے اوم راوت نے ڈائرکٹ کیا ہے۔

 150 کروڑ روپیوں کے بجٹ سے بنائی گئی اس فلم میں اجئے دیوگن نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں سیف علی خان، کاجول، شرد کیلکر۔ نیہا شرما شامل ہے۔ یہ ایک بائیوگرافیکل پیریڈ ایکشن ڈرامہ فلم ہے۔ فلم کی کہانی پر کاش کپاڈیہ نے لکھی ہے۔ یہ فلم اجئے دیوگن اور ٹی سیریز کی جانب سے پروڑیوس کی گئی ہے۔ تاناجی کی نمائش ابھی جاری ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ 150 کروڑ روپیوں تک کا بزنس کرسکتی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: