ایم اے سلام

سوپر اسٹار وجئے تمل انڈسٹری میں سب سے زیادہ فیس لینے والے اسٹار بن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وجئے کو ”تھلاپتی 65“ کے لئے سن پکچرز نے 100 کروڑ روپیوں میں سائن کیا ہے، حالانکہ ابھی اس کو لیکر آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس سے قبل میگا اسٹار رجنی کانت سب سے زیادہ فیس لینے والے اسٹار تھے۔ انہوں نے پونگل کے موقع پر ریلیز ہوئی فلم ”دربار‘’ کے لئے 90 کروڑ روپے لئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق سن پکچرز نے فیس کا 50 فیصدی یعنی 50 کروڑ روپے فیس دے چکے ہیں۔

فلم کے لئے دو ڈائرکٹرس کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے لیکن میکرز وتری مارن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ وتری مارن نے حال ہی میں ”پسورن“ جیسی سوپر ہٹ فلم ڈائرکٹ کی تھی۔ فی الحال وجئے فلم ڈائرکٹر لوکیش کنگراج کے ساتھ ”ماسٹر“ کے لئے شوٹ کررہے ہیں۔ فلم میں ایکٹر کالج پروفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں یہ پہلا موقع ہے جب وجئے اور وجئے ستوپتی پہلی بار اسکرین شیر کرتے نظر آئیں گے۔

یہ فلم اس سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ بتاتے چلیں کہ انڈین فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے اداکاروں میں رجنی کانت ہی سرفہرست کہے جاتے تھے لیکن اب جبکہ وجئے کو سوکروڑ ایک فلم کے لئے دیئے جانے کی خبر آئی ہے تو اب رجنی کانت کا بھی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ واضح ہو کہ علاقائی فلمیں ہونے کے باوجود بھی اب تمل، تلگو، کنڑ فلمیں بھی سو کروڑ سے زیادہ بزنس کررہی ہیں۔ وجئے نے جو معاوضہ لیا ہے۔ اتنا معاوضہ تو ابھی تک کسی بالی ووڈ اسٹار نے بھی حاصل نہیں کیا یہ اور بات ہے کہ آج بالی ووڈ فلم اسٹار اپنی فیس سے زیادہ ٹیرٹری یا کمائی کا فیصد حاصل کررہے ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: